ETV Bharat / state

Haj 2023 اورنگ آباد کے عازمین حج کے کرائے میں کمی ہونی چاہیے، اویسی - حاجیوں کو 88 ہزار روپے زائد ادا کرنے کی مجبوری

اورنگ آباد امبار کیشن پوائنٹ سے جانے والے حاجیوں کو 88 ہزار روپے زائد ادا کرنے پڑ رہے ہیں۔ اس معاملے پر اویسی نے کہا کہ عازمین حج کے کرائے میں کمی ہونی چاہیے، ضرورت پڑی تو مرکزی وزارت سے بات کی جائے گی۔

اورنگ آباد کے عازمین حج کے کرائے میں کمی ہونی چاہیے، اویسی

author img

By

Published : May 8, 2023, 5:54 PM IST

اورنگ آباد کے عازمین حج کے کرائے میں کمی ہونی چاہیے، اویسی

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں واقع چکل تھانہ انٹرنیشنل ائر پورٹ امبارگیشن پوائنٹ سے حج 2023 کے لئے مراٹھواڑہ کے 1700 عازمین حج راست جدہ کے لئے روانہ ہونے والے ہے لیکن اورنگ آباد امبار کیشن پوائنٹ سے جانے والے حاجیوں کو 88 ہزار روپے فی حاجی زائد ادا کرنے ہوں گے، جس کو لے کر حج عازمین میں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔

اس معاملے پر ایم آئی ایم سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ اورنگ آباد سے فریضہ حج پر روانہ ہونے والے عازمین حج کے کرائے میں کمی ہونی چاہیے، اس تعلق سے ضرورت پڑی تو مرکزی وزارت سے بات کی جائے گی۔ اویسی نے ایم پی امتیاز جلیل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اورنگ آباد سے روانہ ہونے والے حاجیوں کا ایئر ٹکٹ کرایہ کم ہونا چاہیے تاکہ ہر کسی کو فریضہ حج کی سعادت نصیب ہوسکے۔

واضح رہے بامبے امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہونے والے عازمین حج کا کرایہ تین لاکھ پانچ ہزار ہے جبکہ اورنگ آباد امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہونے والے عازمین حج سے 88 ہزار روپے اضافی طلب کیے جارہے ہیں، جس کی وجہ سے عازمین حج پریشان ہیں۔ اگر کرایہ میں کمی نہیں ہوتی ہے تو کئی عازمین فریضہ حج سے محروم ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Haj 2023 ممبئی کی بہ نسبت اورنگ آباد سے روانہ ہونے والے عازمین کو 88 ہزار روپے زیادہ دینا ہوگا

اسد الدین اویسی کی مانگ پر حکومت کیا اقدام کرتی ہے، اس پر عازمین کی نگاہیں مرکوز رہے گی۔ حج کے سفر کے لیے ٹینڈر نکالا گیا تھا اور ایئر کرافٹ کمپنی نے بولی لگائی تھی، جس کے بعد گو ایئر کو ٹینڈر دیا گیا تھا۔ اب گو ائیر نے اپنے آپ کو دیوالیہ ہونے کا اعلان کرنا کردیا ہے اور کہا ہے کہ اب ہمارے پاس پیسہ نہیں ہے اور ہم پرواز نہیں کریں گے۔ جس وجہ سے دوسری ہوائی جہاز کمپنیاں زیادہ کرایہ وصول کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.