ETV Bharat / state

Guidelines For Haji Ali Dargah Visitors عید کے موقعے پر حاجی علی درگاہ آنے والے زائرین کیلئے گائیڈ لائن جاری - maha latest news

ممبئی کی حاجی علی درگاہ میں عیدالفطر کے موقعے پر لاکھوں زائرین کی آمد کے پیش نظر ممبئی پولیس نے گائیڈ لائنز جاری کی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 22, 2023, 7:54 AM IST

حاجی علی درگاہ میں آنے والے زائرین کے لیے گائیڈ لائنز جاری

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے ورلی سمندر کے کنارے واقع حاجی علی درگاہ میں عید الفطر کے موقعے پر ہزاروں کی تعداد میں زائرین آتے ہیں۔ زائرین کی یہ تعداد ممبئی پولیس کے لیے کسی چیلینج سے کم نہیں ہے۔ زائرین کی بڑی تعداد کے نظر ممبئی پولیس نے زائرین کے لیے کئی ہدایات جاری کیں، جن میں سے سب سے اہم ہے کہ درگاہ میں داخل کہاں سے ہونا ہے۔ ممبئی پولیس نے درگاہ میں داخل ہونے کے لئے صدر دروازے کو مختص کیا ہے لیکن اُس ے لیے ہیرا پنّہ مارکیٹ کے سب وے کا استعمال کرنے کے لیے کہا گیا ہے جب کہ باہر جانے کے لیے کوسٹل روڈ مختص کی گئی ہے یہاں سے نکل کر ورلی یا ممبئی سنٹرل اور مہا لکشمی اسٹیشن جا سکتے ہیں۔

پولیس نے اپنی ہدایت میں کہا ہے کہ صدر داخلی دروازے سے روڈ کراس نہ کریں کیوں کہ اس سے حادثہ ہو سکتا ہے۔ صدر دروازے دوپہر میں 12 سے 3 بجے تک بند کردیئے جائیں گے کیونکہ ہائی ٹائیڈ کی وجہ سے خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ اس لیے اس دوران وہ لالہ لاجپت رائے کالج کے پاس انتظار کر سکتے ہیں ۔اس دوران وہ داخلی دروازے اور سمندر کے قریب جانے سے گریز کریں۔ ممبئی پولیس نے اپنے بیان میں زائرین کو دی گئی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کے لئے کہا ہے۔ ساتھ ہی درگاہ کے اطراف اور روڈ پر پارکنگ کے لیے منع کیا گیا ہے وہیں زائرین کو بھیڑ کی وجہ سے اپنے پرس اور موبائل کا خاص خیال رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Haji Ali Dargah ہائی ٹائیڈ کے پیش نظر حاجی علی میں داخل ہونے کے اوقات میں تبدیلی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.