ETV Bharat / state

Haj Application And Form Filling Start حج بیت اللہ کے لئے فارم بھرنے کا سلسلہ شروع

author img

By

Published : Feb 11, 2023, 8:44 PM IST

سینٹرل حج کمیٹی آف انڈیا کی اطلاع کے مطابق آج سے اورنگ آباد کے عازمین حج بیت اللہ کے فارم کی تکمیل کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے حج کے فورم بھرنے کا سلسلہ دس مارچ تک جاری رہے گا۔ اورنگ آباد ضلع حج کمیٹی کی جانب سے مفت میں رہنمائی کی جائے گی۔Haj Application And Form Filling Start

حج بیت اللہ کے لئے فارم بھرنے کا سلسلہ شروع

اورنگ آباد:حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے حج پالیسی 2023 کا اعلان کیا گیا جس کے بعد حج پالیسی میں اس مرتبہ کچھ ترمیم کی گئی ہے سینٹرل حج کمیٹی کی جانب سے گائیڈ لائن میں تاخیر کی وجہ سے عازمین کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اورنگ ضلع حج کمیٹی کے صدر ڈاکٹر شیخ رحیم نے کہا کہ دس فروری سے حج دو ہزار تیئس کے لئے فارم تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ ضلع حج کمیٹی کی جانب سے حج فارم پوری طرح سے مفت بھرے جائیں گے۔ فارم بھرنے کی آخری تاریخ دس مارچ رکھی گئی ہے۔ اس ایک مہینے میں جو بھی حج کو جانے والے خوہیشمند ہے وہ ضلع حج کمیٹی کے دفتر میں فارم بھر سکتا ہے۔

سینٹرل حج کمیٹی آف انڈیا کی اطلاع کے مطابق عازمین کو درج ذیل ضروری کا غذات دفتر میں ساتھ لانا لازم ہے ضروری اشیاء یہ ہے۔
(1) اوریجنل پاسپورٹ
(2) بنک پاس بک
(3) سفید پس منظر والے دو فوٹو (۴) بلڈ گروپ
4) کووڈٹیفکیٹ (سیکنڈ والا )
(5) آدھار کارڈ
(6) پین کارڈ۔

یہ بھی پڑھیں:MP Jaleel Imtiaz جلد ہی حج 2023 کے لیے اعلان کیا جائے گا، رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل

یہ چیزیں لے کر دفتر خدمات حجاج کمیٹی پٹیل آرکیڈ ، جونا بازار اورنگ آباد تشریف لائیں۔ وہاں خدمات حجاج کمیٹی کے ارکان ، معاونین اور خدمت گار آن لائن فارم بھرنے کیلئے عازمین کی معاونت کریں گے۔ اورنگ آباد دفتر خدمات حجاج کمیٹی کے آفس میں فارم بھرنے آئے لوگوں کا کہنا ہے کہ پچھلے کئی سالوں سے حج کو جانے والے اپنے حج فارم ستمبر یا نومبر مہینے کے دوران ہی بھر دیتے تھے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.