اس فلم کو بھارت کی طرف سے ’بیسٹ انٹرنیشنل فیچر فلم‘ کے زمرے میں آسکر کے لئے بھیجا گیا ہے۔
فلمساز اور بالی ووڈ اداکار فرحان اختر نے ٹوئٹر پر فلم کے آسکر میں پہنچنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’گلی بوائے‘ کو بھارت کی طرف سے 92ویں آسکر کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ شکریہ فلم فیڈریشن اور زویا، ریما کاگتی، رنویر، عالیہ، سدھارتھ چترویدی اور فلم کے دیگر اراکین کو مبارکباد۔
اس فلم میں رنویر سنگھ نے مراد کا کردار ادا کیا ہے جو ممبئی کی جھگی میں رہنے والا رینپر ہے اور سماجی اقتصادی حالات سے اوپر اٹھ کر اسٹار بننا چاہتا ہے۔ یہ فلم اسٹریٹ رینپر ڈیوائن اور نیجی سے متاثر ہے۔ 14فروری 2019کو ریلیز ہوئی یہ فلم سپر ہٹ رہی تھی۔
خیال رہے کہ اتراکھنڈ کے ایک کسان کی زندگی پر مبنی ڈوکیومنٹری ’موتی باغ‘ بھی ڈوکیومنٹری زمرہ میں ہندستان کی اینٹری ہے۔