مہاراشٹر میں بھونڈی کے پنجراپول میں واقع یوورڈ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ میں کام کرنے والے ممبئی میونسپل کاروپوریشن کا 54 سالہ سنتری کی پلانٹ کے کھلے گڑھے میں گرنے سے موت ہوگئی۔
پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ 19-20 جون کی رات کو پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ چوکیدار جمعہ کی رات ڈیوٹی پر آیا تھا اور پلانٹ کی پائپ لائن کا معائنہ کرتے ہوئے وہ کھلے گڑھے میں گر گیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔
پولیس نے بتایا کہ اگلے دن تین بجے کے قریب جب اگلی شفٹ کا گارڈ ڈیوٹی پر آیا تو انہوں نے دیکھا کہ اس کی موٹر سائیکل گیٹ کے پار کھڑی ہے، لیکن جب ان لوگوں نے اسے نہیں پایا تو انہوں نے اس کی تلاش شروع کی، کچھ دیر کے بعد انہیں اس کی لاش گڑھے میں مل گئی۔ اس کی شناخت موہچا پاڑا رہائشی شیورم بھوئر کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ گاؤں کی نائب سرپنچ شرمیلا بھوئیر کاشوہر تھا۔ وہ گذشتہ 35 برسوں سے بی ایم سی میں گارڈ کی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔