ETV Bharat / state

ممبئی: گراموفون کے کارخانے لاک ڈاؤن کی نذر - ان کارخانوں کی تعداد مشکل سے 3 تک ہی رہ گئی ہے

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں گراموفون کے کارخانے موجود ہیں اور اس کو یہیں بنایا جاتا ہے۔ لیکن یہ کارخانے بھی کورونا اور لاک ڈاؤن کی نذر ہوگیا۔

there are gramophone factories in mumbai
گراموفون کے کارخانے لاک ڈاؤن کی نذر
author img

By

Published : Sep 16, 2020, 10:28 PM IST

گراموفون کے بارے میں آپ نے سنا ہی ہوگا۔ ریاست مہاراشٹر کے جنوبی ممبئی کے چور بازار علاقے میں گراموفون کے شوقین اس کی خریداری کے لیے طویل مسافت طے کرکے یہاں آتے ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ اس کا رواج قدیم زمانے میں تھا۔ موجودہ وقت میں نغمیں اور موسیقی سننے والے آج بھی گراموفون پر گانے سنتے ہیں۔

گراموفون کے کارخانے لاک ڈاؤن کی نذر

آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ جنوبی ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں اسے بنایا جاتا ہے، حالانکہ موجودہ وقت میں یہ کاروبار محدود ہو کر رہ گیا۔ لیکن ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقے میں آج بھی اس کے کارخانے موجود ہیں۔

موجودہ وقت میں ہر کاروبار اور ہر صنعت کی طرح یہ کاروبار بھی لاک ڈاؤن کی نذر ہو گیا۔ اس سے جڑے کاریگروں نے ممبئی چھوڑ کر اپنے وطن جانے میں ہی بھلائی سمجھی۔ چور بازار جب اپنے عروج پر تھا تو اس علاقے میں 10 سے زیادہ کارخانوں میں گراموفون بنایا جاتا تھا۔ ممبئی سے یہی گراموفون دوسرے ممالک میں فروخت کیے جاتے تھے۔ لیکن ان کارخانوں کی تعداد مشکل سے 3 تک ہی رہ گئی ہے۔

گراموفون ہی نہیں بلکہ اس علاقے کی تنگ گلیاں اور مخدوش عمارتوں میں مسلم طبقے کی چھوٹی چھوٹی صنعتیں ہیں۔ اینٹک، نادر اور نایاب طریقے سے دور جدید میں بنائے جانے کے بعد دور قدیم کی یاد تازہ کر دیتی ہیں۔ لیکن ان چھوٹی چھوٹی صنعتیں جن کے سامان بیرون ممالک میں فروخت کیے جاتے ہیں۔ ان کے بارے میں شاید ریاست کی باگ ڈور سنبھالنے والے بے خبر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ صنعتیں ختم ہونے کی دہلیز پر پہنچ چکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.