ملزمین کے قبضے سے بڑے پیمانے پر مسروقہ سامان ہتھیارات دو بولیرو جیپ اور شراب کے بکس ضبط کیے ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ مجرموں کا گروہ پورے مراٹھواڑہ میں سرگرم رہا ہے اس گینگ کے خلاف مختلف اضلاع میں چھتیس سے زیادہ چوری ڈکیتی اور لوٹ مار کے مقدمے جاری ہیں۔
اس گروہ کا سر غنہ تیج سنگھ پولیس کے ہاتھوں لگ گیا ہے ملزمین شراب کی دکانیں، ملوں، اور کارخانو ں ہائی وے پر واقع دکانوں میں چوریاں کرتے تھے یہ کاروائی دہی کرائم برانچ کی ٹیم نے انجام دی۔
ان دونوں ملزمین کو جالنہ سے پولیس نے گرفتار کیاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی اس گینگ کے دیگر ممبران بھی پولیس کی گرفت میں ہوگے۔