مسٹر گڈکری نے کہا کہ مہاراشٹر میں فڑنویس کی قیادت میں ہی حکومت بنائی جانی چاہئے اور جلد ہی اس سلسلہ میں فیصلہ کیا جائے گا۔
مہاراشٹر میں اقتدارکے لیے جاری رسہ کشی کے بیچ گڈکری راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس )کے سربراہ موہن بھگوت سے بھی ملاقات کریں گے ۔
واضح رہے کہ مہاراشٹر اسمبلی کے 24اکتوبر کو اعلان کیے گئے انتخابی نتائج میں کسی بھی پارٹی کو واضح اکثریت نہیں ملی تھی۔ریاست میں بی جے پی اور شیو سینا کی مخلوط حکومت بنانے کی کوششیں جاری ہیں تاہم کچھ اختلافات کی وجہ سے ابھی تک حکومت تشکیل نہیں دی جاسکی ہے ۔