ETV Bharat / state

Imtiyaz Jaleel on Muslim Reservation: 'حکومت مسلمانوں کو ریزرویشن نہیں دینا چاہتی' - مسلم ریزرویشن پر امتیاز جلیل کا بیان

ریزرویشن کوٹے میں مرکز کی جانب سے اضافے کے بعد مسلم ریزرویشن Muslim Reservation کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔ مہاراشٹر کے ریاستی وزیر نواب ملک کے اس بیان پر ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے سخت نکتہ چینی کی۔

مجلس اتحادالمسلمین کی رکن پارلیمان امتیاز جلیل

author img

By

Published : Dec 27, 2021, 5:38 PM IST

امتیاز جلیل نے الزام عائد کیا کہ موجودہ ریاستی حکومت چاہے تو فوری طور ریزرویشن دے سکتی ہے لیکن ان کی نیت نہیں ہے اس لیے حیلے بہانے تلاش کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے نواب ملک Nawab Malik on Muslim Reservation کی قانونی باتوں کو گمراہ کن قرار دیا۔

مہاراشٹر اسمبلی میں اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے کہا کہ ہائی کورٹ نے تعلیم میں مسلمانوں کو پانچ فیصد ریزرویشن دینے کے لیے کہا ہے۔

اس پر مجلس اتحادالمسلمین کی رکن پارلیمان امتیاز جلیل MIM MP Imtiyaz Jaleel نے کہا کہ موجودہ سرکار مسلمانوں کو ریزرویشن کے نام پر بے وقوف بنا رہی ہے۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ چاہے آپ کسی بھی سیاسی پارٹی میں رہیں لیکن آپ کی پارٹی کے سینئر لیڈر سے پوچھنا کہ آپ نے مسلمانوں کے ریزرویشن کے لیے کیا کیا ہے۔ حکومت میں آنے سے پہلے تو مسلمانوں کو ریزرویشن کے لئے کئی سارے وعدے کئے گئے اور آواز اُٹھائی گئی تھی لیکن آج حکومت آنے کے بعد ان لوگوں کا کہنا ہے کہ ریزرویشن نہیں دیا جا سکتا۔

امتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ اگر ریاستی حکومت چاہے تو ایک دن میں مسلمانوں کو ریزرویشن دیا جا سکتا ہے۔ ہائی کورٹ نے بھی کہا ہے کہ تعلیم میں مسلمانوں کو پانچ فیصد ریزرویشن ملنا چاہیے لیکن ریاستی حکومت مسلمانوں کو ریزرویشن نہیں دینا چاہتی وہ ہمیشہ مسلمانوں کو پچھڑا ہوا ہی دیکھنا چاہتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.