ممبئی: جنوبی ممبئی میں ان دنوں بکرا چور گینگ سرگرم ہے۔ جو رات کے اندھیرے میں یا صبح سویرے جب لوگ نیند کی آغوش میں ہوتے ہیں تو شہر ممبئی میں بکرا چوری کرنے کے لیے نکل پڑتے ہیں۔ ممبئی کی متعدد جگہوں پر بکرا چوری کی وارداتیں ہونے کے بعد بکرا پالنے والے علاقائی سطح کے چھوٹے تاجر پس و پیش میں مبتلا ہیں۔ کیونکہ بکرا چوری کرنے والے گینگ کے بارے میں کسی کو کچھ بھی پتا نہیں چلتا۔ لیکن اس بار ممبئی کے جے جے مارگ علاقے سے بکرا چوری کرنے کے بعد بکرا چور گینگ کی واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئی ہے۔ جس کی تلاش اب پولیس بڑی شدت سے کر رہی ہے۔ Goat Theft Gang in South Mumbai Caught on CCTV Camera
یہ بھی پڑھیں:
بکرا چور منہ میں ماسک لگائے ہوئے ہے۔ تاکہ شناخت ظاہر نہ ہونے پائے۔ جینس پینٹ اور شرٹ پہن کر اسٹائلسٹ انداز میں بکرے کو چوری کر کے اپنے ساتھ جبراً لے جانے والا یہ شخص اسی بکرا چھوڑ گینگ کا رکن ہے، جس نے ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں بکرا پالنے والے تاجروں کی رات کی نیند حرام کر دی۔ یہ ویڈیو 2 دن پہلے کا ہے۔ جب جے جے مارگ علاقے کے بکروں کے تجارت کرنے والے جاوید خان کا بکرا صبح سویرے یہ چور بکرا چوری کر کے رفو چکر ہو گیا۔
بتایا گیا ہے کہ تجارت کی غرض سے یا بطورِ شوق بکرا پالنے والوں کی تعداد بھی خاصی ہے۔ جو علاقے کے لوگوں کو شادی یا دوسری تقریبات کے موقع پر بکرے سپلائی کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کی روزی روٹی چلتی ہے۔ اب ایسے میں جب بکرا چوروں کی بدنظر اس پیشے پر بھی پڑ جائے تو لوگ اب کیا کریں یہ اہم سوال ہے۔