ETV Bharat / state

Go First's Hajj Flights Reallocated گو ائیرویز سے جانے والے حج عازمین کو متعدد ایئر ویز کمپنیوں سے بھیجا جائے گا - گو ایئربیس دیوالیہ

حج کمیٹی کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ گو ائیرویز سے جانے والے حج عازمین کو متعدد کمپنیوں کی فلائٹ سے حج کے سفر کے لیے روانہ کیا جائے گا۔

گو ائیرویز سے جانے والے حج عازمین کو متعدد ایئر ویز کمپنیوں سے بھیجا جائےگا

author img

By

Published : May 15, 2023, 5:56 PM IST

ممبئی: گو ایئربیس دیوالیہ ہونے کے بعد مرکزی حکومت کے ذریعے گو ایئرویز کو حاجیوں کے پیسے سے ان کی حالات سدھارنے کی کوشش کی گئی لیکن یہ کوشش ناکام رہی۔ ناکام ہونے کے بعد اب حج کمیٹی گو ائیرویز سے جانے والے عازمین کے لیے صرف ایک کمپنی کی فلائٹ کے بجائے کئی کمپنی کی فلائٹ سے حاجیوں کو حج کے سفر پر روانہ کریگی۔ ان میں ویستارہ، انڈیگو، سعودی عربین ائیرلائنز، ایئر انڈیا، اسپایز جیٹ، فلائناز جیسی ائیرلائنز کمپنیوں کا انتخاب کیا جا چکا ہے۔ حج کمیٹی کی جانب سے اس کا بھی جلد ہی اعلان کیا جائیگا۔

آپکو بتا دیں کہ حاجیوں کے میڈیکل ٹیسٹ کے لئے اب ممبئی کے جے جے اور نائر ہسپتال کے علاوہ سینٹ جارج کاما ہسپتال میں بھی انتظام کیا گیا ہے۔ عازمین او پی ڈی کے اوقات میں اپنا میڈیکل چیک اپ کرا سکتے ہیں۔ جے جے ہسپتال کے ڈین ڈاکٹر سنجے سراسے نے کہا کہ اس فیصلہ کی وجہ سے اب عمر دراز عازمین کو راحت ملےگی کیوں کہ اُنہیں زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑےگا۔ پہلے صرف دو ہسپتال مختص ہونے کے سبب اُنہیں وقت زیادہ لگتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ حج کے لیے فیس جمع کرنے کی تاریخوں کی میعاد کو بڑھایا جائےگا۔ اس طرح سے عازمین کو حج کے لیے جمع کی جانے والی رقم کو لیکر راحت ملی ہے کہ وہ بڑھائی گئی میعاد تک اپنی فیس جمع کر سکتے ہیں۔ اس میعاد کا اعلان کچھ ہی گھنٹوں میں حج کمیٹی کی جانب سے کیا جائیگا۔ وہیں جمو کشمیر سے ایس بی آئی کے پورٹل میں کچھ ٹیکنیکل دقتوں کے سبب حج کی فیس جمع کرنے میں جمو و کشمیر کے عازمین کو دقتیں پیش آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Gaya Airport Director On Go First Airline 'عازمین حج گو فرسٹ ایئر لائنس کے تعلق سے فکر مند نہ ہوں'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.