ETV Bharat / state

Burqa Issue In Mumbai ممبئی کے ایک کالج میں حجاب زیب تن کیے طالبات کو داخل ہونے سے روکا

author img

By

Published : Aug 2, 2023, 8:22 PM IST

ممبئی کے چیمبور علاقے میں این جی اچاریہ اینڈ ڈی کے مراٹھا کالج میں مسلم بچیوں کے برقعے اور حجاب پہن کر کالج میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ اس دوران عادل شیخ نام کے ایک نوجوان نے جب کالج کے باہر کا یہ حال دیکھا تو اس نے اپنے فون سے اس کی ویڈیو بنائی اور کالج کے گیٹ پر موجود واچمین سے وجہ دریافت کی جس پر واچمین نے کہا کہ اسکول کی پرنسپل نے برقع اور حجاب زیب تن کرکے آنے والی لڑکیوں کو کالج میں داخل ہونے سے منع کیا ہے۔

کرناٹک کے بعد ممبئی کے ایک کالج میں برقع اور حجاب زیب تن کیے طالبات کو داخل ہونے سے روکا

ممبئی:کرناٹک کے بعد ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں بھی حجاب پہننے کی وجہ سے طالبہ کو کالج میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد سماجی کارکنان اور ملی رہنماوں نے کالج انتظامیہ کی مذمت کی۔

ای ٹی وی بھارت اردو نے اس بارے میں عادل شیخ سے بات کی۔ عادل نے بتایا کہ میں وہاں سے گزر رہا تھا جب یہ حال دیکھا کہ مسلم بچیوں کو برقع پہننے پر کالج میں داخل ہونے سے منع کیا جارہا ہے تب میں نے اس کی ویڈیو بنائی۔

چیمبور کے آچاریہ کالج میں زیر تعلیم مسلم طلبہ کے گروپ کو مبینہ طور پر برقعہ پہننے کی وجہ سے انسٹی ٹیوٹ میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔ طلباء نے الزام لگایا کہ انہیں کالج میں داخلے کی اجازت دینے کے لیے برقع اتارنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ چیمبور میں این جی اچاریہ اور ڈی کے مراٹھے کالج کے گیٹ کے باہر کھڑے طلباء کی ویڈیوز آج سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں کالج یونیفارم پہنے طالبات کو کالج میں داخل ہونے سے روکا جا رہا ہے کیونکہ برقع پوش طالبات کو داخلے سے منع کر دیا گیا تھا۔ ہم نے اس بارے میں کالج کی پرنسپل سے بات کرنی چاہی لیکن اُن سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

ایک طالب علم نے کہا کہ وہ کالج میں داخل ہونے کے بعد برقعہ اتارنے کے لیے تیار ہیں اور اسے گیٹ کے باہر اتارنے کے لیے کہا کہا جا رہا ہے۔ گیٹ پر موجود سیکورٹی گارڈ نے بتایا کہ کالج کے پرنسپل نے اسے ہدایت کی کہ وہ برقع پوش طلباء کو اندر جانے سے پہلے لباس اتارنے کو کہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Communal riots in Haryana ہریانہ کے فرقہ وارانہ فسادات قابل مذمت: جماعت اسلامی ہند

یہ واقعہ گذشتہ برس کرناٹک کے ایک کالج کے جیسا ہے جب اڈوپی کے ایک جونیئر کالج کے حجاب میں مسلم طالبات نے حجاب اُتارنے سے انکار کر دیا تھا۔ کالج انتظامیہ نے کہا تھا کہ انسٹی ٹیوٹ میں حجاب پہننا اس کے کالج یونیفارم پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔ جون میں حیدرآباد کے ایک کالج نے برقع پوش طالبات کو داخلہ دینے سے منع کر دیا تھا اور انہیں متنبہ بھی کیا تھا کہ جب تک وہ اسے اتارتی نہیں وہ امتحان میں شرکت نہیں کر سکتی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.