ڈاکٹر رفیق زکریا کالج فار ویمنس میں ڈاکٹر رفیق زکریا لیکچر سیریز کے تحت تعلیم اور فلاح و بہبود نسواں عنوان سے ڈاکٹر صادقہ نواب سحر کا توسیعی خطبہ ہوا۔ اس پروگرام کی صدارت پرنسپل مخدوم فاروقی نے کی۔ Importance of Girls Education۔ اس موقع پر اپنے کلیدی خطاب میں ڈاکٹر صادقہ نواب سحر نے تعلیم کی اہمیت وافادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ ہماری بیٹیوں کو عملی زندگی کے معاملے میں تربیت کی اشد ضرورت ہے اور موجودہ دور میں اس کا حصول انتہائی آسان ہوچکا ہے اس لیے طالبات کو کچھ ٹھوس فیصلے کرنے ہوں گے تاکہ بامقصد زندگی کی راہ ہموار کی جاسکے۔
![بامقصد زندگی کےلیےطالبات کو ٹھوس فیصلے کرنے ہوں گے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/mh-aur-02-sadeqa-nawab-on-girls-format-pkg-7204819_31032022214434_3103f_1648743274_1066.jpg)
این سی پی یو ایل اور ڈاکٹر رفیق زکریا کالج فار ویمنس کے اشتراک سے منعقدہ اس پروگرام سے پرنسپل ڈاکٹر مخدوم فاروقی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا اس ادارے کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس توسیعی لیکچر کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر کنیز فاطمہ نے انجام دیئے اور ڈاکٹر نورالعین کے اظہار تشکر پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔