ریاست مہاراشٹر مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں گزشتہ شب دفتر جمعیۃ علماء سلیمانی چوک نیاپورہ میں ایک مختصر نشست مولانا آصف شعبان نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع ناسک کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں سنجری چوک رمضان پورہ آگ متاثرین کے درمیان نیا راشن کارڈ تقسیم کیا گیا۔
خیال رہے کہ 28 نومبر سنہ 2020 کو رمضان پورہ میں بھیانک آگ لگنے کی وجہ سے متاثرین کے تمام دستاویزات جل کر خاک ہوگئے تھے۔
![](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/malegaon_17122020092521_1712f_1608177321_537.jpg)
ایسے میں جمعیۃ علماء سلیمانی چوک کے ذمہ داران نے سب سے پہلے وفد کی شکل میں پرانت آفیسر اور کمشنر سے ملاقات کی اور یہ بتایا کہ متاثرین کے کاغذات راشن کارڈ، جنم داخلہ ودیگر ضروری دستاویزات دوبارہ بنا کر دیے جائیں۔
واضح رہے کہ افسران نے فوری طور پر جمعیۃ علماء کی آواز پر حکم جاری کرکے کام کا آغاز کروادیا اور تقریباً ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں تمام کاغذات جس میں جنم داخلہ، میت داخلہ اور راشن کارڈ جمعیۃ علماء کے توسط سے تقسیم کیا گیا۔
واضح رہے کہ ان دستاویزات کے لیے عوام کو صرف سرکاری فیس ادا کرنی تھی جو کہ جمعیۃ علماء سلیمانی چوک نے ادا کردیا۔
اس موقع پر مولانا جمال ناصر ایوبی، مولانا نیاز ملی، قاری اخلاق احمد جمالی، حافظ عبدالعزیز رحمانی، مولاناعبدالرحیم بیتی، مفتی شاکر اشاعتی، شاکر سرشیخ، عتیق سر پاسبان، ظہیر قیصر، خلیل ایم ایم مدنی کے علاوہ متاثرین کے اہل خانہ موجود تھے۔
خیال رہے کہ رسم شکریہ کے ساتھ مولانا نیاز احمد ملی نے اس پروگرام کا اختتام کیا۔