ETV Bharat / state

Imtiyaz Jaleel on Budget: بجٹ نے عام لوگوں کی امیدوں پر پانی پھیرا، امتیاز جلیل

author img

By

Published : Feb 1, 2022, 7:18 PM IST

پارلیمنٹ میں پیش ہونے والے عام بجٹ پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اورنگ آباد سے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل MIM MP Imtiyaz Jaleel سے بات کی جس میں انہوں نے بجٹ کو مایوس کن قرار دیا۔

ممبر آف پارلیمنٹ امتیاز جلیل
ممبر آف پارلیمنٹ امتیاز جلیل

اورنگ آباد: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن Union Finance Minister Nirmala Sithraman نے پارلیمنٹ میں مالی سال 23-2022 کے لیے عام بجٹ پیش کیا جس کے مطابق موجودہ ٹیکس سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ممبر آف پارلیمنٹ امتیاز جلیل

البتہ نرملا سیتا رمن Nirmala Sithraman presented the Union Budget نے ہیروں سے بنے کے زیورات پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی اور چھتریوں پر درآمدی ڈیوٹی میں 20 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔

ہیرے کی کسٹم ڈیوٹی کم کیے جانے سے زیورات سستے ہوں گے۔ وہیں، بیرون ملک سے آنے والی مشینری، کاشتکاری کا سامان، کپڑے اور چمڑے کی اشیا بھی سستی کی گئی ہیں۔

بجٹ پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اورنگ آباد سے رکن پارلیمان امتیاز جلیل MIM MP Imtiyaz Jaleel سے بات کی جس میں انہوں نے اس بجٹ کو مایوس کن قرار دیا۔

امتیاز جلیل نے کہا کہ 'ملک کورونا وبا سے پریشان ہے اور بیروزگاری عروج پر ہے، ایسے میں ہمیں ایک ایسے بجٹ کی امید تھی جس سے عام لوگوں کو آسانی ہو، عوام چاہتے تھے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی آئے، روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں، گیس سلینڈر کی آسمان چھوتی قیمتوں میں کمی کی جائے لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا بلکہ سستا ہوا تو وہ ہیرا جو عام لوگوں کی پہنچ سے دور ہے۔

امتیاز جلیل نے مزید کہا کہ پڑوسی ریاست میں چل رہے مدرسہ ماڈرنائزیشن اسکیم کا بجٹ کم کر دیا گیا ہے لیکن اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

امتیاز جلیل نے اس بجٹ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ امیدیں تو بہت تھی لیکن یہ بجٹ کھودا پہاڑ اور نکلی چوہیا کے مصداق ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.