ممبئی: ہندوستان کے جی20 کی صدارت کے تحت جی-20 تجارتی اور سرمایہ کاری ورکنگ گروپ (ٹی آئی ڈبلیو جی) کا پہلی تین روزہ میٹنگ منگل سے ممبئی میں شروع ہوگی۔ میٹنگ میں عالمی تجارت اور سرمایہ کاری میں تیز ی لانے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کرنے کے لئے جی-20 کے رکن گروپوں کے 100 سے زائد نمائندے، مدعو ممالک کے نمائندے، علاقائی گروپس اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے حصہ لیں گے۔ اجلاس کے پہلے دن 28 مارچ کو 'تجارتی اور مالیاتی تعاون' پر بین الاقوامی کانفرنس ہوگی۔ کانفرنس کے دو سیشن میں تجارت اور مالیات کے درمیان فرق کو ختم کرنے میں بینکوں، مالیاتی اداروں، ترقیاتی مالیاتی اداروں اور برآمدی کریڈٹ اداروں کے کردار کے ساتھ ہی ڈیجیٹلائزیشن اور فن ٹیک ،تجارتی مالیاتی حل کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک قابل رسائی بنا سکتے ہیں۔ اس بات پر تفصیل سے بات کی جائے گی۔اس میٹنگ میں ہندوستان کے ساتھ ساتھ بیرون ملک کے معروف ماہرین کو اپنے خیالات پیش کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ اس کے بعد کانفرنس کے تمام مہمانوں کو ممبئی میں ہیروں کے تجارتی مرکز انڈیا ڈائمنڈ بورس لے جایا جائے گا۔
ٹی آئی ڈبلیو جیمیٹنگ کے دوران چائے، کافی، مصالحے اور موٹے اناج کی متنوع رینج کی نمائش کرنے والا ایک تجربہ کا شعبہ قائم کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہندوستانی ملبوسات کی نمائش بھی کی جائے گی۔ٹی آئی ڈبلیو جیمیٹنگ کا باضابطہ افتتاح 29 مارچ کو تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل اور مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھگوت کراڈ کریں گے۔ عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کی ترجیحات، جن پر ہندوستان جی 20 صدرکے طور پر اپنا رہاہے، 29 اور 30 مارچ کو چار تکنیکی سیشن میں بات کی جائے گی۔ پہلے دن 29 مارچ کو ترقی اور خوشحالی کے لیے تجارت کو فروغ دینے اورلچکدار عالمی ویلیو سیریز کی تعمیر پربات ہوگی۔ جبکہ 30 مارچ کو ہونے والی میٹنگ کے دو سیشن میں عالمی تجارت میں ایم ایس ایم ای کے انضمام کے ساتھ ساتھ تجارت کے لیے ایک موثر لاجسٹک نظام کی تعمیر کی ترجیح پر مشورہ کیا جائے گا۔ جی20 کے نمائندے ایک مضبوط لاجسٹک انفراسٹرکچر تیار کرنے کے طریقوں پر بھی بات کریں گے جو مختلف ممالک کی سرحدوں اور ملک کے اندر دور دراز علاقوں کے درمیان نقل و حمل کی لاگت کو کم کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Framework Working Group Meeting چنئی میں جی20 فریم ورک ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ
یو این آئی