ETV Bharat / state

ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ، کانگریس کا انوکھا احتجاج - maharashtra news

ملک بھر میں پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ، کانگریس کا انوکھا احتجاج

author img

By

Published : Mar 1, 2021, 9:24 PM IST

مہاراشٹرا کانگریس کی جانب آج یکم مارچ کو ریاستی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے پہلے دن صبح 10 بجے بابائے قوم مہاتماگاندھی کے مجسمے کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے بعد کانگریس کے ریاستی صدر ناناپٹولے سمیت کانگریس پارٹی کے وزراء وتمام ممبرانِ اسمبلی سائیکلوں پر ودھان بھون پہنچے۔

احتجاج کی قیادت مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر شری نانا پاٹول کی قیادت کر رہے تھے ۔ کانگریس رہنما سائیکلوں پر منترالیہ سے ودھان بھون تک پہنچنے۔ احتجاج میں بالاحصاب تھوراٹ ،سابق وزیر اعلی شری پرتھویراج چوان ،وزیر شری اشوک چوان ، ممبئی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر شری بھائی جگتپ ،مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ صدر محمد عارف (نسیم) خان اور کانگریس پارٹی کے تمام وزراء شریک تھے۔

ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ، کانگریس کا انوکھا احتجاج
ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ، کانگریس کا انوکھا احتجاج

کانگریس کے ریاستی صدر ناناپٹو لے نے کہا کہ 'حکومت فوری ان قیمتوں کو کم کر کے مناسب سطح پر لے آئے اور پٹرول وڈیزل پر بڑے پیمانے پر ٹیکس عائد کرکے عوام کو لوٹنے کا عمل بند کرے، تا کہ عوام آدمی راحت کی سانس لے سکے'۔

اس موقع پر ریاستی کانگریس کے کارگزار صدر محمد عارف نسیم خان نے کہا کہ مرکزی حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ہے۔ ملک کی تاریخ میں پہلی بار سب سے زیادہ بے روزگاری بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ کانگریسی حکومتوں نے ملک کی ترقی وخوشحالی کے لیے جن عوامی شعبے کی کمپنیوں کا قیام کیا تھا، انہیں موجودہ مرکزی حکومت فروخت کرنے کے درپے ہے۔ اسی کے ساتھ ہی پٹرول و ڈیزل پر بڑے پیمانے پر ٹیکس عائد کرکے عوام کو لوٹا جارہا ہے۔ رسوئی گیس کے سیلنڈرس کی قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ کیا جارہا ہے جس نے عام آدمی کی زندگی کو اجیرن بنادیا ہے۔

محمد عارف نے بتایا کہ 'کورونا کی وبا کی وجہ سے کروڑوں لوگوں کو اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ لاکھوں لوگ تنخواہ میں کٹوتی کا سامنا کررہے ہیں۔ چھوٹے کاروباری، واوسط درجے کی صنعتیں بند ہونے کی وجہ سے بے شمار لوگ بیروزگار ہوگئے ہیں۔ ایسے میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عام لوگوں کو بھوکوں مرنے کی نوبت آگئی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.