اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں صفال بیت المال کی جانب سے رمضان کے مہینے میں تقریبا دو ہزار خاندانوں میں راشن کی کٹ انتہائی منظم طریقے سے تقسیم کی جائے گی۔ اس راشن کٹ میں گیہوں، چاول، دال، تیل، نمک، مرچ کے علاوہ دیگر روزمرہ کی زندگی میں استمعال ہونے والی اشیاء شامل ہیں تاکہ سطح غربت کے نیچے زندگی گزارنے والوں کو رمضان کے مہینے میں کچھ حد تک راحت ملے سکیں۔ شہر کے ماشاء اللہ ہال میں صفا بیت المال کی جانب سے کٹ تیار کی گئی اس کے بعد ایک پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔ پروگرام مولانا عبد القدیر مدنی کی صدارت میں ہی ماشاء اللہ ہال میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر صدر صفا بیت المال مفتی انیس الرحمن ندوی نے اپنی افتتاحی تقریر میں صفا بیت المال کی کارکردگی اور مستقبل کے عزائم پر تفصیل روشنی ڈالی مولانا عبدالقدیر مدنی نے خدمت خلق پر تفصیلی گفتگو فرمائی۔
مولانا عبدالقدیر مدنی نے صفا بیت المال کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں صفا بیت المال کی تمام شاخوں میں اورنگ آباد شاخ کو اے گریڈ حاصل ہونے کا شرف حاصل ہے۔ شہر اورنگ آباد کے معاونین کا بھی اہم کردار رہا ہے اور اس اے گریڈ کو باقی رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے واضح رہے کہ صفا بیت المال کی نگرانی میں گزشتہ آٹھ سالوں سے شہر بھر کے بے شمار مستحقین میں اشیائے تقسیم کی جا چکی ہیں آخیر میں مولانا عبد القدیر مدنی کی رقت آمیز دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا۔ صفا بیت المال کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ پہلے شہر کے مختلف علاقوں میں موجود صفا بیت المال کے ذمہ داران سروے کرتے ہیں اور ضرورت مند اور مستحق افراد کی پہچان کی جاتی ہے اور اس بعد کیٹ بنائی جاتی ہے اور ضرورت مندوں تک پہنچائیں دی جاتی ہے شہر کے مختلف حصوں میں 25 کیٹ دی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Pushcarts Distributed in Aurangabad سو بے روزگاروں میں مفت ٹھیلہ گاڑی و سامانِ تجارت تقسیم
Gusul on Wheel in Hyderabad صفا بیت المال کی جانب سے موبائیل غسل وین کا آغاز