مسجد کے ذمہ دار عبدالرزاق داؤد منصوری کہتے ہیں کہ حالات بہت خراب ہیں اور آکسیجن کو لے کر مریضوں کے اہل خانہ کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کئی لوگ ایسے بھی ہیں جو غربت کی وجہ سے اسے کرائے پر نہیں لے پاتے اسی وجہ سے ہم نے اسے مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسجد انتظامیہ نے عوام سے اس بات کی اپیل کی ہے کہ موجودہ وقت میں ایک دوسرے کا خیال رکھیں اور اگر آپ کے پاس کھلی آکسیجن سلنڈر ہیں تو اسے غیر ضروری طور پر اپنے گھروں میں نہ رکھیں کیونکہ ایسے بہت سے ضرورت مند ہیں جو آکسیجن سلنڈر کے لئے گھنٹوں انتظار کرتے ہیں۔
ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں عوام کی تعداد خاصی ہے اور اسی تعداد کے حساب سے مساجد ہیں۔ پھول گلی مسجد کی اس کوشش کے بعد دوسری مساجد کے ذمہ داران اگر اسی طرز پر آکسیجن بینک کی تشکیل کرتے ہیں تو یہ لوگوں کے لئے مددگار ثابت ہوگی۔