ممبئی: پیغمبر اسلام کی ولادت کے موقع پر ملک کے الگ الگ خطوں میں مسلمانوں کے ذریعہ پیغمبر اسلام کی تعلیمات عام کی جا رہی ہے۔ تاکہ دور حاضر میں ملک کے موجودہ صورت حال میں ہر خاص و عام کو ہے پتہ چل سکے کہ پیغمبر اسلام رحمت اللعالمین تھے نہ کہ رحمت للمسلمین، اسی لیے مسلمانوں کا ایک بڑا طبقہ ان دنوں اپنے اپنے انداز میں اور اپنے طریقے سے نے صرف مسلمانوں کی بلکہ غیر مسلموں کی بھی مدد کر رہے ہیں۔ ونسٹون ہاؤسنگ سوسائٹی ممبئی سے متصل میرا روڈ میں واقع ہے۔ اطراف میں متعد مذاھب کے لوگ رہتے ہیں۔ عامر شیخ سمیر خان اسی سوسائٹی کے مکین ہیں جو سماجی سرگرمیوں سرگرم رہتے ہیں۔ اسی لیے پیغمبر اسلام کی یوم ولادت پر اپنی ہی سوسائٹی میں میڈیکل کیمپ منعقد کیے۔۔اسی کے ساتھ تعلیمی بیداری۔ جاب فیئر بھی منعقد اور رہے حسین تاکہ اس علاقے میں رہنے والے مسلم اور غیر مسلم سب مل کر اس سہولت کا فائدہ اٹھائیں۔ میڈیکل کیمپ میں اطراف کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ہر ایک نے خوشی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
دراصل ممبئی کے اسلام جمخانہ میں پرافٹ فار آل مہم کے تحت پورے مہاراشر میں پیغمبر اسلام کی تعلیمات عام کرنے کے لیے غیر مسلموں کے نزدیک اخوت اور بھائی چارہ کیسے قیام کیا جائے اس بارے میں معاشرے کے دانشوروں اور اور مخير حضرات کے ساتھ ملکر گلے کوچوں اور محلوں میں تعلیمی بیداری مہم، ایک دوسرے کو کھانا کھلانا، ڈاکٹروں کے، ذریعہ مفت میڈیکل کیمپ،وکلاء کے ذریعہ مفت صلاح مشورے ،کرنا۔۔تاکہ ایک دوسرے کو لوگ سمجھ سکیں۔۔اور یہ بتا سکیں کہ پیغمبر اسلام ہر ایک کی لیے تھ انکی تعلیمات میں کوئی بھید بھاؤ نہیں۔ اور اگر ہم آپ سے زندگی انکی تعلیمات کے مطابق بسر کریں تو یقیناً انسانیت کا ہر جگہ بول بالا ہوگا۔ اور ایک دوسرے کے بیچ محبت قائم ہوگی۔