ETV Bharat / state

شناخت اور سوچ بدلنے کے لیے فلم ممبئی نمبر 3

چودہ برس کا شمس راٹھوڑ نے اپنا محملہ ممبئی نمبر3 سے متعلق منفی سوچ کو بدلنے کے لئے ایک کمرشیل فلم بنانے کا منفرد کارنامہ انجام دیا۔ انہوں نے کہاکہ چند وجوہات کی بنیاد پر اس محلے کے بارے میں لوگوں کی سوچ منفی تھی اسے بدلنے کے مقصد سے ایک قدم اٹھایا Shams Rathore

شناخت اور سوچ بدلنے کے لیے فلم ممبئی نمبر 3
شناخت اور سوچ بدلنے کے لیے فلم ممبئی نمبر 3
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 24, 2023, 9:00 PM IST

شناخت اور سوچ بدلنے کے لیے فلم ممبئی نمبر 3

ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے جنوبی ممبئی میں واقع ممبئی نمبر 3 .8.9. اور 11 مسلم اکثریتی علاقے ہیں۔ ان علاقوں میں مسلمان ہمیشہ سے تعصب کا شکار رہا سرکاری اسکول ملازمت اور دوسرے کئی شعبوں میں یہاں کے رہنے والوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے وجہ صاف ہے کہ ان علاقوں میں ایک وقت میں انڈر ورلڈ کی دہشت قائم تھی جس کی وجہ سے وہی حالات آج بھیجوں کا توں برقرار ہیں ان حالات اور اس علاقے کو لے کر جو سوچ عوام کے دلوں میں ہے اسے بدلنے کے لیے اسی علاقے کے رہنے والے 14 برس کے شمس نے ایک فلم بنائی ہے جس میں ان کا اہم کردار رہا ہے۔

فلم کا نام ہے ممبئ نمبر 3۔یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دیکھی جا سکتی ہے فلم میں کام کرنے والے 14 برس کے شمس نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان علاقوں کی شناخت اج بھی ایسے ہی ہے کہ اگر یہاں پزا کی ڈلیوری کرائی جائے تو یہ کہا جاتا ہے کہ یہ علاقہ بلیک لسٹڈ ہے۔ اس لیے یہاں ڈلیوری نہیں کرائی جا سکتی ۔اس لیے انہوں نے اس فلم کے ذریعے علاقے اور یہاں کی عوام کی ایک الگ شناخت قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔

شمس نے کہا کہ وہ ایک دور تھا جب یہاں انڈر ورڈ کی دہشت ہوا کرتی تھی اب وہ دور بدل چکا ہے۔ یہاں کے لوگ بھی بدل چکے ہیں اس لیے مہربانی کر کے اب اس علاقے کو اس نظر سے نہ دیکھیں جس تعصب کی نظر سے ایک زمانے سے یہاں لوگوں کو دیکھا جا رہا تھا۔

یہ وہ دور تھا جب اس علاقے میں انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی دہشت ہوا کرتی تھی اس فلم میں ان حالات کی عکاسی کی گئی ہے شمس خود انڈر ورڈ سرغنہ کے صاحبزادے ہیں جنہوں نے اس فلم میں اپنی اداکاری دکھائی ہے۔ اس فلم میں انڈر ورلڈ اور سیاست کے رشتوں کو بے نقاب کیا گیا ہے۔۔فلم میں یہ بتایا گیا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم اور سیاسی رہنماؤں کے مابین جو رشتے تھے ان رشتوں کی بدولت سیاسی رہنما انڈر ورڈ سے وابستہ افراد کو اپنی انگلیوں کے اشارے پر نچاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان ٹائیگر 3 کی کامیابی سے خوش

علی ایک ہو نہار بچہ ہے ۔اس کی سوتیلی بہن نازیہ اس سے بہت پیار کرتی ہے۔ اس کا پورا خیال رکھتی ہے۔ سکندر کی زندگی میں مشکلات کم نہیں ہوتیں یہ اس کی کہانی ہے۔ علی بدنام گلیوں میں رہتا ہے لیکن اس طرح کام کرتا ہے۔اس سے ممبئی نمبر 3 کی ایک الگ شناخت قائم ہو۔ وہ محنت سے پڑھتا ہے۔ کھیل میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔ ممبئی 3 کی بدنامی علی کو آگے بڑھنے سے نہیں روک پاتی ۔علی نے اپنی مہارت محنت سے تمام مشکلات پر قابو پا کر کرکٹ کی دنیا میں اپنی جگہ بنائی۔فلم 'ممبئی کئی زبانوں میں ہے ہندی، تمل، تیلگو اور ملیالم میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ یہ فلم 2024 کے آخر تک ریلیز ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.