اورنگ آباد: اورنگ آباد شہر کے کٹ کٹ گیٹ علاقہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ اسپتال کے احاطہ میں رہائش پذیر 14 سالہ لڑکے کی لفٹ میں پھنس جانے کے سبب اس کی موت واقع ہوگئی۔ نویں جماعت میں زیر تعلیم لڑکے کے والدین حیدر آباد روانہ ہوئے تھے جب کہ لڑکا مکان میں تنہا موجود تھا۔ بتایا گیا ہے کہ وہ گھر کی تیسری منزل پر کھیل رہا تھا۔ لڑکا لفٹ کے باہر سر نکال کر جھانک رہا تھا اسی اثناء میں لفٹ کے شروع ہوتے ہی اس کا سر جسم سے علیحدہ ہو گیا۔ اور اس طرح یہ افسوس ناک حادثہ پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جنسی پولس اسٹیشن کے ملازمین موقع پر پہنچ گئے۔ حادثہ میں جاں بحق ہو جانے والے لڑکے کا نام ثاقب عرفان صدیقی بتایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
- Additional Haj fee Issue 'اورنگ آباد کے عازمین اپنا امبارگیشن پوائنٹ تبدیل کرسکتے ہیں'
- Abu Asim Azmi Visits Aurangabad جب تک مسلمان متحد نہیں ہوں گے تب تک مسائل حل نہیں ہوں گے، ابو عاصم اعظمی
تفصیلات کے مطابق ثاقب والدین کا اکلوتا لڑکا تھا۔ جسے دو بہنیں ہیں۔ اس کے والد عرفان ٹورس اینڈ ٹراویس کاروبار سے جوڑے ہیں اُن کا صدر دفتر حیدر آباد میں ہے۔ کام کے سلسلہ میں والدین حیدر آباد روانہ ہوئے تھے جب کہ ثاقب دادا کے گھر ٹھہرا ہوا تھا۔ رات کے وقت وہ لفٹ میں کھیل رہا تھا اس دوران اس نے لفٹ شروع کر دی اور سر باہر نکال کر جھانکنے لگا۔ اسی اثناء میں لفٹ کے شروع ہوتے ہی اس کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا۔ واقعہ کی خبر ہونے کے بعد علاقہ میں افراتفری پھیل گئی تھی۔ زخمی لڑکے کی مدد کرنے کا کسی کو موقع بھی نہیں ملا۔ پولس نے فوری جائے وقوع پر پہنچ کر لڑکے کو اسپتال روانہ کیا۔ تاہم جائے وقوع پر ہی اس کی موت واقع ہو گئی تھی۔ مذکورہ دلسوز واقعہ سے نہ صرف والدین بلکہ عوام میں بھی افسردگی پھیلی ہوئی ہے۔