ETV Bharat / state

Four Died Drowned in River مہاراشٹر میں ندی میں ڈوبنے سے چار نوجوانوں کی موت

مہاراشٹر کے گڈچرولی ضلع میں ندی میں ڈوبنے سے چار نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے چاروں نوجوانوں کی لاش کو باہر نکالا۔ Four Youths Drown in Maharashtra

مہاراشٹر میں ندی میں ڈوبنے سے چار نوجوانوں کی موت ہو گئی

author img

By

Published : May 15, 2023, 4:59 PM IST

گڈچرولی: مہاراشٹر کے گڈچرولی ضلع کے چمورشی تعلقہ میں چچدوہ بیراج کے گہرے پانی میں ڈوبنے سے چار نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ پولیس نے پیر کو یہ جانکاری دی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کی شام تقریبا 4 بجے اس وقت پیش آیا جب پانچ دوست دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد چچدوہ بیراج پر گھومنے کے لئے گئے اور چلچلاتی گرمی سے راحت حاصل کرنے کے لیے بیراج کے پانی میں گھس گئے۔ ایک نوجوان کو پانی میں ڈوبتا دیکھ کر چاروں نے اس کی مدد کے لیے بیراج میں چھلانگ لگائی اور کسی طرح اسے بچا لیا تاہم پانی کی گہرائی کا علم نہ ہونے کی وجہ سے چاروں ڈوب گئے۔ اطلاع ملتے ہی چمورشی پولیس اور ریسکیو ٹیم جائے واقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے سرچ آپریشن کے بعد کچھ مقامی نوجوانوں کی مدد سے لاشوں کو نکالا۔

مرنے والوں کی شناخت مونو ترلوک شرما (عمر 26)، پرفلا وٹھل یلورے (20)، شبھم روپ چند لنجوار (24) اور مہیش مدھوکر دھونگڈے (20) کے طور پر کی گئی ہے۔ اس واقعہ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ اپریل 2023 میں ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے رامواپور کھرد گاؤں کے دو سگے بھائی گھاگھرا ندی کے چہلاری گھاٹ پر نہاتے وقت ڈوب گئے تھے۔ ہردی تھانہ علاقے کے گرام پنچایت راموا پور کھرد گاؤں باشندہ شیکھر سنگھ(17) ولد مراری سنگھ اپنے بھائی کشن سنگھ(12) اور رشتہ دار انش (15) کے ساتھ جمعہ کو چہلاری گھاٹ پل پر ٹہلنے گئے تھے۔ بہرائچ سیتا پور شاہراہ پر واقع چہلاری گھاٹ پل پر ٹہلنے کے بعد سبھی گھاگھرا ندی میں نہانے لگے۔ مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے انش کو فورا باہر نکال لیا گیا جبکہ سگے بھائی ندی میں ڈوب گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Man Drowned in River چھپرہ میں ندی میں ڈوبنے سے ایک شخص کی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.