مببئی: ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے بوریولی علاقے میں جمعہ کو ایک چار منزلہ خستہ حال عمارت گر گئی ہے، مقامی لوگوں کے مطابق اس بلڈنگ کے ملبے میں پانچ تا چھ افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے، حالانکہ اب تک اس حادثے میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، بی ایم سی کے افسران نے اس کی جانکاری دی ہے۔
بی ایم سی کے ایک افسر نے بتایا کہ بوریولی ویسٹ کے سائی بابا نگر میں سائی بابا مندر کے پاس گیتانجلی بلڈنگ دوپہر کو ساڑھے بارہ بجے منہدم ہوگئی۔ ممبئی فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیاں، دو ریسکیو وین اور دیگر گاڑیوں سمیت پولیس اور میونسپل عملہ موقع پر پہنچے۔ ایک ایک اہلکار نے بتایا کہ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے آر سینٹرل وارڈ کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق، عمارت کو خستہ حال قرار دے کر خالی کرا دیا گیا تھا۔ آٹھ فائر انجن، دو ریسکیو وین اور تین ایمبولینسیں موقع پر پہلے سے موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Building Collapsed In Kurla: کرلا میں چارمنزلہ عمارت منہدم، ایک شخص کی موت