ETV Bharat / state

مہاراشٹر میں 4 نئے جمبو کورونا کیئر سینٹر بنائے جائیں گے - etv bharat urdu

موجودہ حالات کے پیش نظر ممبئی شہر میں اگلے ڈیڑھ ماہ کے دوران 5 ہزار سے زائد بیڈز مشتمل 4 نئے جمبو کورونا کیئر سینٹر عوام کے لیے تیار کیے جائیں گے۔ اس پر بڑی تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔ مذکورہ اطلاع ممبئی شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ نے دی۔

پانچ ہزار سے زائد بیڈز پر مشتمل 4 نئے جمبو کورونا کیئر سینٹر بنائے جائیں گے

author img

By

Published : Apr 23, 2021, 8:43 AM IST

مہاراشٹر میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ ہسپتالوں میں بیڈز اور دوائیوں کی کمی کے درمیان اس وبائی مرض پر قابو پانے کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پانچ ہزار سے زائد بیڈز پر مشتمل 4 نئے جمبو کورونا کیئر سینٹر بنائے جائیں گے

موجودہ حالات کے پیش نظر ممبئی شہر میں اگلے ڈیڑھ ماہ کے دوران 5 ہزار سے زائد بیڈز پر مشتمل 4 نئے جمبو کورونا کیئر سینٹر عوام کی خدمت میں حاضر ہوں گے۔ اس پر بڑی تیزی سے کام کیا جارہا ہے۔ مذکورہ باتوں کی اطلاع ممبئی شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ نے دی۔

ممبئی شہر کے مضافاتی علاقے ملاڈ ویسٹ میں 2 ہزار بیڈز والے جمبو کورونا کیئر سینٹر کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران اسلم شیخ نے کہا کہ لوگوں کی جان بچانا ریاستی حکومت کی اوّلین ترجیح شامل ہے اور اس کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں بیڈز کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت آئندہ ڈیڑھ ماہ کے درمیان ممبئی شہر و مضافات میں 5 ہزار 3 سو بیڈز پر مشتمل 4 نئے جمبو کورونا کیئر سینٹرز کی تعمیر کرے گی، اس کی تیاریاں جنگی پیمانے پر جاری ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ملاڈ میں زیر تعمیر جمبو کورونا کیئر سینٹر 2 ہزار بیڈز پر مشتمل ہوگا۔ اس کے علاوہ سبھی جمبو کیئر سینٹرز میں تقریباً 70 فیصد بستر آکسیجن سے آراستہ ہوں گے جبکہ ہر یونٹ میں تقریباً 200 آئی سی یو کے بیڈز بھی موجود ہوں گے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت زمینی سطح پر کام کر رہی ہے۔ لہٰذا عوام کو فکر مند ہونے کے بجائے سرکار کا ساتھ دیتے ہوئے جاری کردہ گائیڈ لائن پر عمل کرنا چاہیے تاکہ کسی کو بھی ان کورونا کیئر سینٹرز میں آنے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.