ETV Bharat / state

Family Suicide in Pune پونے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد نے کی خودکشی - کیشو نگر میں گھر سے لاش برآمد

پونے میں ایک گھر سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی لاش ملی ہے۔ مرنے والوں میں ایک 16 سالہ لڑکی اور ایک 24 سال کا نوجوان شامل ہے۔ معاملہ خودکشی کا بتایا جا رہا ہے۔ Pune Suicide Case

پونے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد نے کی خودکشی

author img

By

Published : Jan 14, 2023, 1:49 PM IST

پونے: مہاراشٹر کے پونے میں ہفتہ کی دیر رات ایک ہی خاندان کے چار افراد نے اپنے گھر میں خودکشی کر لی۔ پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت دیپک پڈانلک تھوتے (59)، اندو دیپک تھوتے (45)، رشیکیش تھوتے (24) اور سمیکشا دیپک تھوتے (16) کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ واقعہ منڈھوا علاقے میں کیشو نگر جن سیوا بینک کے قریب پیش آیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس کل دیر رات موقع پر پہنچ گئی۔ انہوں نے کہا کہ تھوتے کی منی ڈاٹ کام نامی کمپنی تھی جو خسارے میں چل رہی تھی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاندان کے افراد کی خودکشی کی وجہ کمپنی میں مالی نقصان ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال ساسون بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خودکشی کی اصل وجہ طبی معائنے کے بعد معلوم ہو سکے گی۔ جائے وقوعہ سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا اور پولیس ابتدائی اطلاعات کی بنیاد پر معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پونے پولیس حکام نے بتایا کہ خاندان کے چار افراد میں سے ایک جوڑے اور ان کے 24 سالہ بیٹے اور 16 سالہ بیٹی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ خودکشی کا معاملہ لگتا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ ان چاروں کی لاشیں دیر رات برآمد کی گئیں۔ منڈھوا پولیس اسٹیشن کے افسر نے اس کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Suicide Case in Barabanki بارہ بنکی میں دو بہنوں نے کی خودکشی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.