ETV Bharat / state

سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کی جائیدادیں ضبط ہوں گی - سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ

ممبئی پولیس، سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کی نامی اور بے نامی جائیدادیں ضبط کرے گی۔ پولیس کمشنر کی مختلف عمارتوں پر نوٹس بھی چسپاں کیے گئے ہیں۔

سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کی جائیدادیں ضبط ہوں گی

author img

By

Published : Nov 3, 2021, 2:48 PM IST

ممبئی پولیس نے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کی نامی اور بے نامی جائیدادوں کی ضبطی کے لیے نوٹس چسپاں کیا ہے۔ اس کی تصدیق تفتیشی افسر رمیش مہالے نے کی ہے۔ پرمبیر سنگھ پر ممبئی اور تھانہ علاقہ میں ہفتہ وصولی اور تاوان طلبی کے الزامات کے تحت کئی معاملات درج کیے گئے ہیں۔ پرمبیر سنگھ کو وارنٹ بھی جاری کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس کمشنر کے گھر پر نوٹس بھی چسپاں کیے گئے ہیں۔ ان سب کے باوجود اب تک پرمبیر سنگھ حاضر نہیں ہوئے۔ ایسی صورتحال میں اب پرمبیر سنگھ کو مفرور قرار دے کر ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا عمل بھی شروع ہوگا۔

پرمبیر سنگھ کے پاس کئی نامی اور بے نامی جائیدادیں و املاک ہیں۔ اس کی فہرست بھی تیار کرنے کا عمل جاری کیا گیا ہے۔ پولیس کمشنر کے کئی گھر بھی ہیں۔ ان گھروں پر نوٹس چسپاں کرنے کے ساتھ اس کا اشتہار اخبار میں شائع کیا گیا ہے۔

پرمبیر سنگھ ایک نامور شخصیت ہیں۔ اس لئے ان سے متعلق خبریں بھی نشر کی جارہی ہیں۔ اس کے باوجود اب تک پرمبیر تفتیش کے لیے حاضر نہیں ہوئے۔ ان پر ضمانتی وارنٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ پرمبیر سنگھ کی اس ماہ کی تنخواہ بھی روک دی گئی ہے اور اسی تناظر میں اب پرمبیر سنگھ کی جائیدادیں ضبط کرنے کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔

پراپرٹی سیل کرنے کی کارروائی کے ساتھ اس معاملہ میں جانچ بھی شروع کردی گئی ہے۔ کرائم برانچ نے ہفتہ وصولی معاملہ میں پرمبیر سنگھ کے دست راست سچن وازے کو اپنی تحویل میں لے کر پوچھ گچھ کی ہے۔

وہیں اس دوران یہ خبریں بھی گشت کر رہی ہیں کہ پرمبیر سنگھ برازیل اور روس میں ہیں۔ ایسے میں پولیس وہاں کے پتے پر بھی نوٹس بھیجنے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔ پرمبیر کے تقریبا تمام ٹکھانوں پر پولیس تلاشی لے چکی ہے لیکن اب تک وہ مفرور ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.