ETV Bharat / state

مالیگاؤں: ہسپتال کے باہر سابق رکن اسمبلی کا احتجاج

author img

By

Published : May 20, 2020, 5:02 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں کورونا کے مریضوں پر توجہ نہیں دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے سول ہسپتال کے باہر احتجاج کیا۔

ہسپتال کے باہر سابق رکن اسمبلی کا احتجاج

سابق رکن اسمبلی آصف شیخ کا الزام ہے کہ 'ناسک اور دھولیہ کے بی جے پی رہنما مالیگاؤں سے نفرت کرتے ہیں، اس لیے مالیگاؤں کے مریضوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کرتے ہیں'۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ 'ناسک و دھولیہ کے ہسپتالوں میں مالیگاؤں کے مریضوں کو داخل کرنے سے روکا جا رہا ہے، جس سے مالیگاؤں شہر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے'۔

سابق رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ 'شہر میں کورونا سینٹر جیون ہسپتال کے متعلق عوام میں خوف و ہراس اور شک کا ماحول بنا رہا ہے، جسے ختم کرنے کے لئے ہم نے سہارا ہسپتال کو جاری کروایا اور جیون ہسپتال کو بند کروایا'۔

سابق رکن اسمبلی آصف کا کہنا ہے کہ 'وزیر صحت راجیش ٹوپے کے دورے کے بعد ڈاکٹروں کی تقرری کر لینے کے باوجود ناسک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ٹال مٹول کی پالیسی بنی ہوئی تھی اور حج ٹریننگ سینٹر دواخانہ کو تیار ہو جانے کے باوجود جاری نہیں کیا گیا'۔

سابق رکن اسمبلی کا احتجاج شروع ہی ہوا تھا کہ ناسک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے نگراں ڈاکٹر شینگدانے، سول ہسپتال کے ڈاکٹر مہالے، کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنر کاپڑنیس، ہیلتھ آفیسر سپنا ٹھاکرے نے حاضری لگاتے ہوئے کہا کہ 'ہماری کوشش ہے کہ ہم آج ہی ہسپتال کو جاری کریں گے'۔ ڈاکٹروں نے آپس میں تبادلہ خیال کیا اور حج ٹریننگ سینٹر میں حاضری لگائی۔ انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد ڈاکٹر مہالے اور ناسک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹر شینگدانے اور ڈپٹی کمشنر کاپڑنیس نے کہا کہ 'ہم آج سے یہ ہسپتال عوام کی طبی سہولیات کے لئے شروع کر رہے ہیں'۔

یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شینگدانے اور ڈپٹی کمشنر کاپڑنیس نے کہا کہ 'آج سے ہی یہ ہسپتال عوام کی طبی خدمات کے لئے جاری کر دیا جائے گا'۔ انہوں نے کہا کہ 'کارپوریشن نے بہتر انتظامات کیے ہیں اور یہ ہسپتال آج سے جاری ہوگا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.