ETV Bharat / state

Problems of Auto Drivers مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی نے آٹو چلاتے ہوئے آر ٹی او آفس پہنچ کر ڈرائیورس کے مسائل پر بات کی - آٹو ڈرائیورس کے مسائل

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں مختلف رکشا اسٹاپ سے شہر بھر میں رکشا چلانے والے افراد کا ایک وفد مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر و سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید کی قیادت میں آر ٹی او آفس پہنچا۔ Former MLA from Malegaon discussed problems of auto drivers with RTO officials

مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی نے آٹو چلاتے ہوئے آر ٹی او آفس پہنچ کر ڈرائیورس کے مسائل پر بات کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 26, 2023, 4:42 PM IST

مالیگاؤں: مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں مختلف رکشا اسٹاپ سے شہر بھر میں رکشا چلانے والے افراد کا ایک وفد مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر و سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید کی قیادت میں آر ٹی او آفس پہنچا ۔اس موقع پر راشٹروادی بھون آگرہ روڈ سے آصف شیخ نے رکشا ریلی کی قیادت کرتے ہوئے خود رکشا ڈرائیو کی اور ٹہرے گاؤں میں جاری آر ٹی او آفس میں حاضری لگا کر آفیسر سے رکشا ڈرائیور کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے مسائل کی یکسوئی کی گئی۔

اس موقع پر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے رکشا چالک مالک سنگھ کے صدر عبدالقیوم رنگیلا نے آصف شیخ کو رکشا ڈرائیو کے مسائل بتائے جس کی روشنی میں آصف شیخ نے آر ٹی او آفیسر سے ملاقات کرتے ہوئے مسائل پیش کئے اور کہا کہ رکشا میں میٹر لگانے کے نام پر کچھ ایجنٹ کی مونو پالی جاری ہے ۔100 روپیہ سرکاری فیس پر میٹر کی اجازت ملتی لیکن ایجنٹ اس کام کیلئے ہزار سے 1500 روپیہ اینٹ رہے ہیں ۔لہٰذا اس معاملے میں آرٹی او آفیسر انصاف کریں۔

جبکہ اس پر آر ٹی او آفیسر نے کہا کہ ٹریڈ سرٹیفکیٹ ہے اور میٹر کیلئے ٹریڈ سرٹیفکیٹ ضروری ہوتا ہے ۔اس لئے آصف شیخ کے مطالبہ پر ہم مزید لوگوں کو ٹریڈ سرٹیفکیٹ دینے کیلئے تیار ہیں ۔اس کے علاوہ آصف شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں سی این جی اور ایل پی جی پمپ کیلئے کوشش کی جائے۔ اور آپ ضلع کلکٹر کو اس مسئلے سے آگاہ کریں کہ مالیگاؤں شہر میں سی این جی اور ایل پی جی پمپ جاری ہوجائے میں خود منترالیہ تک سی این جی اور ایل پی جی پمپ کی تنصیب کیلئے کوشش کروں گا تاکہ مالیگاؤں شہر میں یہ پمپ جاری ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: Sharad Pawar Remarks شرد پوار کے اجیت پوار سے متعلق بیان سے مہاراشٹر کی سیاست میں گرماہٹ
انہوں نے مزید کہا کہ رکشا ڈرائیور کو پاسنگ کے نام پر پورا دن آر ٹی او آفس میں وقت گزاری کرنا پڑتا ہے جس سے انکی روزی روٹی متاثر ہوتی ہیں اس پر توجہ دی جائے کہ پاسنگ کا مرحلہ گھنٹے دو گھنٹے بھر میں مکمل کیا جائے ۔اس پر آر ٹی او آفیسر نے آصف شیخ کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ میں پاسنگ کے کام کیلئے ایک دن میں پچاس رکشا کیلئے ایک انسپکٹر نامزد کرتا ہوں تاکہ مسلہ جلد حل ہوجائے ۔اس موقع پر آصف شیخ نے آر ٹی او آفیسر کی نگرانی میں رکشا ڈرائیور کے مسائل کے حل کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا جس میں شہر بھر کے مختلف علاقوں کے سرگرم رکشا ڈرائیور اور آر ٹی او آفس کے آفیسر ہونگے ۔اس کے علاوہ دیگر مسائل پر بھی بات چیت کرتے ہوئے فیصلہ لیا گیا ۔اس وفد میں رکشا ڈرائیور کثیر تعداد میں موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.