ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے اسی سلسلے میں اسمبلی میں کارروائی کے دوران بیرون ممالک میں پھنسے ہوئے طلبا کی واپسی سے متعلق سوالات کئے ۔
انہوں نے مہاراشٹر اسمبلی کے باہر اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت بات چیت کی ہے۔
انہوں نے ریاستی اور مرکزی حکومت سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ ان طلبا اور شہریوں کو واپس بھارت لایا جائے جو روم اور ایران میں پھنسے ہوئے ہیں۔
اپنی گفتگو کے ذیل میں پرتھوی راج چوہان نے کہا کہ بیرون ممالک میں پھنسے ہوئے ان طلبا سے ان کی گفتگو ہوئی ہے۔
کورونا وائرس کو لیکر برتی جا رہی احتیاط کی وجہ سے 102 بھارتیوں کو روم ہوائی اڈے پر روک لیا گیا ہے، چوں کہ روم ہوائی اڈے پوری طرح سے بند ہے۔ اسی طرح ایران میں بھی متعدد طلبا پھنسے ہوئے ہیں۔
جس کی وجہ سے بھارتی طلبا اور بھارتی مسافروں کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے وزارت خارجہ سے بھی سے اس سلسلے میں رابطہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے کورونا وائرس سے متعلق جانکاری دینے کے لیے وزیراعلیٰ کے دفتر میں ایک خاص کمرہ مختص کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے دو سے زائد طالب علم باہر پھنسے ہوئے ہیں۔
اس سلسلے میں انھوں نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کی ہے، پیش خدمت ہے ان کی بات چیت کے کچھ حصے۔