ETV Bharat / state

مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی شیواجی راؤ پاٹل چل بسے - maharashtra news

مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی اور کانگریس کے سینیئر رہنما ڈاکٹر شیواجی راؤ پاٹل نلنگیکر 91 برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

image
image
author img

By

Published : Aug 5, 2020, 10:43 AM IST

شیواجی راؤ پاٹل کو 16 جولائی کو کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر پونے کے ایک معروف اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ابھی دو دن قبل ہی انہوں نے کورونا وائرس جیسی بیماری کو شکست دی تھی جس کے بعد انہیں دوسرے وارڈ میں منتقل کیا گیا۔

لیکن گزشتہ رات دو بجے کے لگ بھگ ان کے گردے ناکارہ ہونے سے وہ انتقال کر گئے۔ ان کے جسد خاکی کو نیلنگا لے جایا جارہا ہے جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

مہاراشٹر کے ضلع لاتور کے گاؤں نیلنگا میں 9 فروری 1931 کو شیواجی راؤ پاٹل کی پیدائش ہوئی۔ انہوں نے ایم اے ایل ایل بی تک تعلیم حاصل کی تھی۔

ریاستی کابینہ میں انہوں نے متعدد قلمدان سنبھالے ہیں اور وہ مہاراشٹر کے دسویں وزیراعلی رہے ہیں۔

پاٹل 3 جون 1985 سے 6 مارچ 1986 تک نو ماہ تک ریاست کے وزیر اعلی رہے اور انہیں ان کے سخت اصول و ضوابط کے لیے بھی جانا جاتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.