ETV Bharat / state

مہاراشٹر اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین محمد حسین خان کا انتقال

author img

By

Published : Aug 21, 2021, 10:59 PM IST

محمد حسین امیر صاحب نے اپنے عہدے پر رہتے ہوئے ہمیشہ قوم وملت کی فلاح وبہبود کے لیے بڑھ چڑھ کر کام کیا،مہاراشٹرمیں اقلیتی فرقے کے خلاف منفی کارروائیوں کے بعد انہوں نے چیئرمین کی حیثیت سے سخت اقدامات کیے تھے.

مہاراشٹر اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین محمد حسین خان کا انتقال
مہاراشٹر اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین محمد حسین خان کا انتقال

مہاراشٹراقلیتی کمیشن کے چیئرمین محمد حسین خان عرف امیر صاحب کا ہفتےکےروز عادل آباد میں انتقال ہوگیا، وہ سابقہ بی جے پی حکومت میں کمیشن کے چیئرمین رہے تھے اور بی جے پی کے سابق وزیر اور این سی پی رہنما ایکناتھ کھڈسے کے دست راست تھے۔

واضح رہے کہ تبلیغی جماعت کے امیر ہونے کی وجہ سے ان کانام امیر صاحب پڑگیاتھا۔گھڈسے بی جے پی میں نظرانداز کیے جانے کے بعد انہوں نے بھی کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔سابق وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے کھڈسے کے ساتھ اختلاف کے بعد انہیں استعفیٰ دینے پر مجبور کیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:ممبئی: میڈیکل رجسٹریشن کے لیے جعلی ڈگری داخل کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف مقدمہ درج

محمد حسین امیر صاحب نے اپنے عہدے پر رہتے ہوئے ہمیشہ قوم وملت کی فلاح وبہبود کے لیے بڑھ چڑھ کر کام کیا،مہاراشٹر میں اقلیتی فرقے کے خلاف منفی کارروائیوں کے بعد انہوں نے چیئرمین کی حیثیت سے سخت اقدامات کیے تھے۔خاندیش میں ان کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا گیا ہے۔جبکہ ایکناتھ کھڈسے اور دیگر کانگریسی رہنماوں نے بھی تعزیتی بیانات جاری کیے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.