بھارتی جنتا پارٹی(بھاجپا) کے سابق رکن اسمبلی پاسکل دھنارے کا سوموار کو ممبئی کے ایک اسپتال میں موت ہوگیا۔پارٹی ذرائع نے یہ جانکاری دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 49 سال کے دھنارے کووڈ -19 سے متاثر تھے اور اس سے پہلے انہیں گجرات میں واپی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
حالات بگڑنے کے بعد انہیں اتوار کی دیر رات متصل ممبئی کے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ دھنارے کی سوموار صبح موت واقع ہوگئی۔ وہ اپنے پیچھے اہلیہ، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑ گئے ہیں۔
دھنارے مہاراشٹر میں پال گھر ضلع کے دھناؤں سے 2014 سے 2019 تک رکن اسمبلی تھے۔