ETV Bharat / state

Former BJP Corporator بی جے پی کے سابق کارپوریٹر پر ایک کروڑ کے غبن کا الزام - تنظیم نیشنل اینٹی کرپشن اینڈکرائم پریوینٹی وکونسل

بی جے پی کے سابق کارپوریٹر ونود شیلار کے خلاف غیر سرکاری تنظیم نیشنل اینٹی کرپشن اینڈکرائم پریوینٹی وکونسل کے صدر موہن کشن نے اعلیٰ سرکاری افسران کو خط لکھ کر شکایت درج کی ہے۔ ان پر ایک کروڑ روپے غبن کرنے کا الزام ہے۔ اس سلسلے میں صدرجمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ، وزیر اعظم سمیت اعلیٰ سرکاری افسران کو خط لکھا گیا۔Former BJP corporator charged with Embezzlement

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 1, 2023, 6:06 PM IST

ممبئی: ممبئی کے مضافات ملاڈ ایسٹ میں واقع کیلاش چندر کو آپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹی مہندر نگر کے مکینوں کو اضافی ایف ایس آئی دلانے کے معاملے میں بی جے پی کے سابق کارپوریٹر ونود شیلار کے خلاف غیر سرکاری تنظیم نیشنل اینٹی کرپشن اینڈکرائم پریوینٹی وکونسل کے صدر موہن کشن نے اعلیٰ سرکاری افسران کو خط لکھ کر شکایت درج کی ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ 2014 میں کالونی کے سی ای اور ایچ بلاک کے 113 فلیٹ مالکان سے فی کس 70 ہزار روپیہ وصول کیا گیا تھا اور یہ وعدہ کای گیا تھا کہ اس کالونی میں جلد ہی ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوگا۔ جس سے فلیٹ مالکان کو زیادہ رقبے کا فلیٹ حاصل ہوگا۔Former BJP corporator Charged With Embezzlement of Rs One Crore

موہن کشن نے بتایا کہ اس معاملے میں جب سوسائٹی کے آرکیٹکٹ اضافی ایف ایس آئی لینے میں ناکام ثابت ہو اتو سوسائٹی کے سکریٹری کرشنا نابھر اور دیگر نے وند شیلار کی مدد حاصل کی اور بی جے پی لیڈر نے سوسائٹی کو ترقیاتی کاموں کے ؛لئے درکار شدہ تمام اجازت نامہ حاصل کرنے کا یقین دلایا۔موہن کشن نے بتایا کہ سوسائٹی کے سکریٹری اور شیلار نے فلیٹ مالکان سے یہ کہا کہ ترقیاتی کاموں کی اجازت حاصل کرنے سے قبل مقامی پولس اسٹیشن ،فائر بریگیڈ کی اجازت حاصل کرنا ضروری ہے ۔ا س کے لئے رشوت دینی پڑے گی۔

موہن کشن نے بتایا کہ ان اجازت ناموں کی آڑ میں فی کس 70 ہزار روپے وصول کئے گئے لیکن کوئی اجازت حاصل نہیں کی گئی اور نہ ہی مکینوں کو پیسہ واپس لوٹایا گیا۔غیر سرکاری تنظیم کے سربراہ نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں انہوں نے صدرجمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ، وزیر اعظم سمیت اعلیٰ سرکاری افسران کو خط لکھ کر یہ شکایت درج کرائی ہے۔ اس معاملے میں شہر کے دو ساب اراکین پارلیمنٹ حسین دلوائی اور مجید میمن نے بھی غیر سرکاری تنظیم کی شکایت پر غور کرنے کی نائب وزیر اعلیٰ دیوندر فڈنویس سے غور کرنے کو کہا تھا۔ اس کے بعد اس معاملے کی تفتیش ممبئی پولس کے سپرد کی گئی جس سے یہ امید ہے کہ متاثرین کو جلد انصاف ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:NCP On Modi Govt مودی حکومت 2022 میں کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام، این سی پی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.