ETV Bharat / state

Foreign Guest Visit Historical Placesجی 20 اجلاس:غیر ملکی مہمانوں نے بی بی کے مقبرہ کا دورہ کیا - ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد

اورنگ آباد میں جی 20 اجلاس منعقد کیا گیا تھا جس کے پیش نظرغیرملکی مہمان اورنگ آباد شہر تشریف لائے۔ اس دوران اورنگ آباد ضلع انتظامیہ کی جانب سے انہیں مختلف تاریخی مقامات کی سیر بھی کروائی گئی جس میں بی بی کا مقبرہ اور ایلورا بھی شامل ہے۔

جی 20 اجلاس:غیر ملکی مہمانوں نے بی بی کے مقبرہ کا دورہ کیا

author img

By

Published : Mar 1, 2023, 7:14 PM IST

جی 20 اجلاس:غیر ملکی مہمانوں نے بی بی کے مقبرہ کا دورہ کیا

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں دو روزه 20-G اجلاس کیلئے شہر میں موجود غیرملکی مہمانان نے شہر کے تاریخی شاہکار و مغل دور کی یادگار بی بی کا مقبرہ کا دورہ کیا۔ اس دوران غیرملکی مہمانوں کو بسوں کے ذریعہ بی بی کا مقبرہ لایا گیا۔ اس موقع پر محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے مہمانوں کے لئے پورے مقبرہ میں ریڈ کارپیٹ بچھایا گیا تھا۔تمام مہمانان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

ڈھول تاشوں کی گونج میں پُر جوش استقبال سے غیر ملکی مہمانان کافی خوش ہوئے۔ مونسپل انتظامیہ کی جانب سے مہمانان پر پھولوں کی پنکھڑیاں نچھاور کی گئیں۔ بعد ازاں مہمانوں کے وفد نے تاج دکن بی بی کے مقبرے کے مختلف حصوں کا دیدار کیا اور مقبرے کی خوبصورتی اور تاریخی فن تعمیر کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وفد نے مقبرے کی خوبصورت عمارت کے سامنے گروپ فوٹو بھی شوٹ کروایا۔ اس موقع پر مورخ نے غیر ملکی خواتین کو مقبرے کی تاریخ سے واقف کروایا۔

یہ بھی پڑھیں:Malegaon Courtمالیگاؤں کورٹ کا انوکھا فیصلہ، مجرم کو ملی پانچ وقت نماز ادا کرنے کی ہدایت

بی بی کا مقبرہ دیکھنے کے بعد خواتین پر مشتمل غیر ملکی وفد نے اور نگ آباد غاروں کا دورہ بھی کیا۔اورنگ آباد غاروں کو دیکھنے کے بعد سبھی غیر ملکی مہمان شہر شہر میں واقع راما انٹرنیشنل ہوٹل میں سیمینار کے لئے پہنچے سیمینار ختم ہونے کے بعد دوپہر کا کھانا کھایا۔بعد میں شہرت یافتہ ایلورا کے لئے روانہ ہوگئے ۔غیر ملکی مہمانوں نے ایلورا غاروں کو دیکھا تو حیران رہ گئے۔ اس وقت گائیڈ نے سبھی غاروں کی تاریخ سے واقف کرایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.