ETV Bharat / state

پونے میں کورونا وائرس کے پانچ نئے کیس کا انکشاف

مہاراشٹر کے شہر پونے میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کے پانچ نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے شہر میں اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 15 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کے پانچ نئے کیس کا انکشاف
کورونا وائرس کے پانچ نئے کیس کا انکشاف
author img

By

Published : Mar 15, 2020, 2:15 PM IST

پونے کے ضلع مجسٹریٹ نول کشور رام نے اتوار کی صبح یہ اطلاع دی۔

ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ پمپری- چنچواڑ کے پانچ افراد میں اس وائرس سے متاثر ہونےکی تصدیق ہوئی ہے۔ ان تمام پانچ افراد نے حال میں بیرون ملک کا سفر کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کے نائیڈو اسپتال میں متاثرہ مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے، فی الحال ان کی حالت مستحکم ہے۔

مہاراشٹر کے لوگوں کی صحت کے پیش نظر اس وبا سے نمٹنے کے لیے ریاست میں وبا ئی بیماری ایکٹ لاگو کر دیا گیا ہے۔ ریاست میں تمام سینما گھروں، جم، مال اور سوئمنگ پول کو اس ماہ کے آخر تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.