ETV Bharat / state

فوج بھرتی پیپر لیک معاملہ: پانچ افراد گرفتار - maha latest news

گزشتہ روز ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ فوج کی بھرتی پیپر لیک ہونے کے معاملے میں پانچ مزید افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ایک اور فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی گئی ہے۔

Five more arrested, one more FIR registered in Army recruitment paper leak case
فوج بھرتی پیپر لیک معاملہ: پانچ افراد گرفتار
author img

By

Published : Mar 2, 2021, 7:59 AM IST

اس سے قبل پونے ضلع میں فوج کی بھرتی ریکیٹ چلانے کے الزام میں فوج کے دو سابق اہلکاروں سمیت تین افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمین کی شناخت کشور گیری، بھرت، یوگیش گوسوائی اور مادھو گیتے کے نام سے ہوئی ہے۔

پونے پولیس ، انڈین آرمی اور کرائم برانچ یونٹ کے ملٹری انٹلیجنس کے عہدیداروں نے ایک مشترکہ کارروائی میں فوج میں بھرتی پیپر لیک معاملے کے سلسلے میں مزید پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے اور ایک اور ایف آئی آر درج کی ہے۔

ابھی تک آٹھ ملزمین کو پیپر لیک کرنے کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اور پونے سٹی پولیس میں دو مختلف ایف آئی آر درج کی جاچکی ہیں۔ حکام کو اس معاملے میں مزید ملزمین کے ملوث ہونے کا شبہ ہے اور اس معاملے میں مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔ اس سے قبل آرمی نے اس لیک کے بعد امتحان ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پولیس کو موصولہ شکایت کے مطابق ملزم 28 فروری کو پونے میں منعقد ہونے والے بھارتی فوج بھرتی امتحانات کے پیپر لیک کرنے والے تھے۔

پولیس نے کہا کہ ملزمین نے فوج میں بھرتی ہونے کا وعدہ کیا تھا۔جو امتحانات میں بیٹھنے والوں کو دیتے تھے اور انہیں لیک ہوئے پیپر کے لیے 2 تا 3 لاکھ روپے دینے کو کہتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.