ضلع پونے کے تحصیل، پورندر، بارامتی، بھور اور حویلی میں بھاری بارش کے سبب عام زندگی متاثر ہوگئی ہے۔
پونے شہر کے ساہکار نگر علاقے میں موسلادھار بارش کے سبب دیوار منہدم ہوگئی جس کی زد میں آنے سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
پلاک ہونے والوں میں دو مرد، دو خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔این ڈی آر ایف کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ملبے سے تمام افراد کی لاشیں باہر نکالیں اور انھیں پوسٹ مارٹم کے لیے ساسون اسپتال روانہ کردیا ہے۔
بارش اتنی شدید ہورہی ہے کہ کئی علاقوں میں کھڑی کاریں پانی میں تیرنے لگیں اور پیڑ گرنے سے متعدد کاروں کے ساتھ ساتھ دس سے بارہ گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔