تھانے سپریٹنڈنٹ آف پولیس شیواجی راٹھور نے بتایا کہ 26 فروری کو ایک مالبردار ٹرک مہاراشٹر کے پڑوسی ریاست گجرات سے سیمنٹ کی اینٹ کا بلاک لے کر مہاراشٹر کے لوناولہ شہر جا رہا تھا۔
ٹرک ممبئی احمدآباد شاہراہ پر واقع شیرساڑ ناکہ پر پہنچا تھا کہ اس پر سوار کلینر نے اپنے چند لٹیرے دوستوں کی مدد سے ٹرک کو ڈرائیور سمیت بھیونڈی ناسک شاہراہ پر لائے اور لوناولہ جانے والے ٹرک کو فروخت کرنے کی کوشش کرنے لگے۔
اس کے لئے انہیں ٹرک ڈرائیور سبھاش یادو نے روکا تو اس کا آہنی سلاخ سے پیٹ کر قتل کر شب میں ہی ممبئی ناسک شاہراہ پر وڈپے کے نزدیک شالیمار ڈھابہ کے سامنے ٹرک پارک کر ملزمین فرار ہو گئے۔
ٹرک کے لاوارث حالت میں برآمد ہونے پر ٹرک کی کیبن سے ڈرائیور سبھاش یادو کی لاش برآمد ہوئی۔
بھیونڈی تعلقہ پولیس نے اس معاملے میں 302 سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر اس قتل میں ملوث ملزمین کو سرگرمی سے تلاش کرنا شروع کر دیا۔
پولیس ٹیم نے ٹرک کلینر محمد اجمل عرف اکمل وصی احمد شیخ کو حراست میں لے کر جب سختی سے پوچھ تاچھ کرنا شروع کیا تو اس نے قتل میں دیگر چار اور ملزمین کے شامل ہونے کی بات قبول کر لی۔
اور اس کی نشاندہی پر محمد شاکر شیخ 36 برس گونڈی ممبئی، محمد کیف شیخ 33 برس شانتی نگر بھیونڈی زہان خان 23 برس غیبی نگر بھیونڈی، اور عمران خان انصار نگر بھیونڈی کو گرفتار کر پولیس نے پوچھ گچھ کی تو ملزمین نے جرم قبول کیا۔
ٹرک کلینر سے ساز باز کرکے ان ملزمین نے ٹرک ڈرائیور کے قتل کو انجام دیا تھا۔ اور وہ گجرات سے آنے والے اس سمینٹ کے اینٹ کو لوٹ کر فروخت کرنے کی کوشش میں تھے۔
اس بات کے لئے جب ٹرک ڈرائیور انکار کر رہا تھا۔ اسی بات سے خفا ہوکر اس کا قتل کر ٹرک کی کیبن میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔ فی لحال پولیس ٹیم اس معاملے میں مزید تحقیقات کررہی ہے۔