ETV Bharat / state

Maulana Azad College Aurangabad مولانا آزاد کالج میں پہلی بار گریجویشن ڈے منایا گیا

author img

By

Published : Feb 15, 2023, 10:31 AM IST

اورنگ آباد شہر میں واقع مولانا آزاد کالج میں پہلی بار گریجویشن ڈے منایا گیا۔ کالج کے اولین کانوکیشن میں سات سو طلبا وطالبات کو ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ اس موقعے پر جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے پروفیسر نسیم الہدی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ Graduation Day Celebrated In Maulana Azad College

قدیم ترین اور معیاری تعلیمی ادارے
قدیم ترین اور معیاری تعلیمی ادارے

مولانا آزاد کالج میں پہلی بار گریجویشن ڈے منایا گیا

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد کا قدیم تعلیمی ادارہ مولانا آزاد کالج میں پہلی مرتبہ کونوکیشن منایا گیا۔ اس کونوکیشن پروگرام میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پروفیسر نے خاص طور پر شرکت کی، اس موقع پر یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے ہونہار طلباء وطالبات کو اسناد اور ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ سات سو کے قریب طلبا و طالبات کو ڈگریاں تفویض کیں گئیں۔ یونیورسٹی کی ہدایت پر مراٹھواڑہ ریجن میں پہلی مرتبہ کالج سطح پر کانوکیشن کا اہتمام کیا گیا۔ یونیورسٹی کے اس اقدام پر طلباء وطالبات نے خوشی کا اظہار کیا ہے اس موقع پر مہمان خصوصی نے آزاد کالج کی تعلیمی سرگرمیوں کی بھر پور ستائش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مولانا آزاد کالج آف آرٹس، سائنس اینڈ کامرس میں گریجویشن ڈے کے موقع پر گریجویشن کامیاب طلبا کے ڈگری تقسیم کے لئے آزاد کالج میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب کی صدارت پرنسپل ڈاکٹر مظہر احمد فاروقی نے انجام دی اس تقریب کو رونق بخشنے کے لئے جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی سے پروفیسر نسیم الہدی شعبہ کیمیاء کو مدعو کیا گیا ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے معزز مہمانان نے اپنے خطاب میں طلباء سے کہا کہ وہ تعلیم کے حصول کو ہی اپنی زندگی کا مقصد بنائیں کیونکہ تعلیم کی وجہ سے انسان اچھے اور برے کی تمیز کر سکتا ہے اور غلامی سے آزاد ہوتا ہے طلباء کو اپنی تعلیم کبھی ترک نہیں کرنا چاہیے۔ پروفیسر نیم الہدی نے اپنی جانب سے کالج کے سطح پر آل راونڈ مظاہرہ کرنے والے طلباء کو دس ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا ۔ صدارتی خطاب میں پرنسپل نے طلبہ کو علم نافع کے حصول کے لئے جہد مسلسل کا درس دیا اور طلباء سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کے علم دو طرح کا ہوتا ہے اور ہمیں اللہ سے دعا کرنی چاہیے کہ وہ ہمیں علم نافع عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں : اورنگ آباد میں 25 تا 27 فروری ایلورا اجنتا انٹرنیشنل فیسٹیول کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.