ETV Bharat / state

Haj Pilgrims حاجیوں کا پہلا قافلہ اورنگ آباد پہنچا

author img

By

Published : Jul 19, 2023, 5:26 PM IST

Updated : Jul 20, 2023, 10:42 AM IST

حاجیوں کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ سے اورنگ آباد ایئرپورٹ پہنچا۔ خدمت حجاج کمیٹی کی جانب سے آنے والے 174 حاجیوں کااستقبال کیا گیا۔ خدمت حجاج کمیٹی کے صدر مولانا نسیم الدین مفتاہی نے بتایا کہ اس سال سفر حج کے دوران حجاج کو تھوڑی بہت مشکلات پیش آئیں۔

حاجیوں کا پہلا قافلہ اورنگ آباد پہنچا
حاجیوں کا پہلا قافلہ اورنگ آباد پہنچا
حاجیوں کا پہلا قافلہ اورنگ آباد پہنچا

اورنگ اباد: مرہٹواڑہ کے حاجیوں کا واپسی کا سفر مدینہ منورہ سے شروع ہو گیا ہے۔ اسپائس جیٹ کا طیارہ نے 174 حاجیوں کو لے کر دوپہر ایک بجے اورنگ آباد کے چکل تھانہ انٹرنیشنل ائر پورٹ پر پہنچا۔ یہ قافلہ 7 جون کو اورنگ آباد سے جدہ کے لئے روانہ ہوا تھا۔ اگلے 10 دنوں تک ہر روز ایک فلائٹ کے ذریعہ حاجیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اورنگ آباد امبار کیشن پوائنٹ سے 1950 عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے روانہ ہوئے تھے۔ خدمات حجاج کمیٹی اورنگ آباد کے صدر مولانا نسیم مفتاہی نے بتایا کہ اورنگ آباد، جالنہ ، بیڑ ، بلڈھانہ ، جلگاؤں ، ناندیڑ ، پر بھنی اور عثمان آباد کے حاجی اور نگ آباد امبار کیشن پوائنٹ پر ہی واپس آئیں گے۔ طیر انگاہ پر حاجیوں کے استقبال اور ان کی گھروں کی روانگی کے لئے تمام ضروری انتظامات ائر پورٹ اتھارٹی و دیگر محکموں کی جانب سے کئے گئے ہیں۔

خدمات حجاج کمیٹی کے ذمہ داران بھی طیرا نگاہ پر موجود ہیں۔ پچھلے کئی سالوں سے خدمات حجاج کمیٹی مفت میں خدمت کر رہی ہے اور جس وقت مدینہ سے براہ راست حاجیوں کا جد تھا اورنگ اباد ایئرپورٹ پہنچا۔ وہاں پر بھی خدمت حجاج کمیٹی کی جانب سے استقبال کیا گیا۔حاجیوں کے امیگریشن کرنے کے لیے سرکاری محکمے بھی مدد کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Jalgaon Jama Masjid بمبے ہائی کورٹ نے جلگاوں مسجد میں نماز پڑھنے کی اجازت دے دی

اورنگ آباد خدمت حجاج کمیٹی کے صدر مولانا نسیم الدین مفتاہی کا کہنا ہے کہ جب ہم نے حاجیوں سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ ہم نے خدمت حجاج کمیٹی، اورنگ اباد شہر کے لوگ اور عالم اسلام کے لیے دعا کی ساتھ میں یہ بھی کہا کہ اس سال تھوڑی بہت حاجیوں کو سفر حج کے دوران مشکلات ہوئی لیکن حاجیوں نے ان مشکلات کو بھول کر اپنا فریضہ حج اچھے سے ادا کیا۔

Last Updated : Jul 20, 2023, 10:42 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.