ETV Bharat / state

Haj Pilgrims Start Returning: اورنگ آباد کے حجاج کی واپسی کا آغاز

مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں مدینہ سے حاجیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ حجاج کا پہلا قافلہ مدینہ سے ممبئی ایئرپورٹ پہنچا، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس کے بعد پرائیویٹ بس کے ذریعے حجاج اورنگ آباد پہنچے۔ First Batch Of Haj Pilgrims Return Aurangabad

author img

By

Published : Jul 28, 2022, 3:36 PM IST

اورنگ آباد کے حجاج کی واپسی کا آغاز
اورنگ آباد کے حجاج کی واپسی کا آغاز

اورنگ آباد: اس سال ضلع اورنگ آباد سے 400 حجاج حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے 20 جون کو ممبئی سے جدہ کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ وہاں پانچ روزہ حج کے ارکان ادا کرنے کے بعد وہ مدینہ میں رہے اور 26 جولائی کو مدینہ ایئرپورٹ سے ممبئی ایئرپورٹ پہنچے جس کے بعد لگژری بسوں کے ذریعے اورنگ آباد کے عام خاص گراؤنڈ پہنچے جہاں پر حاجیوں کے استقبال کے لیے ان کے رشتہ داروں نے رنگ برنگے پھولوں سے سجی گاڑیوں، پھولوں اور گلدستوں سے ان کا استقبال کیا۔

اورنگ آباد کے حجاج کی واپسی کا آغاز

حجاج نے کہا کہ انہیں دوران حج مکہ معظمہ اور مدینہ کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی اور تکلیف نہیں ہوئی اور وہاں حجاج کے لیے تمام تر انتظامات بہتر طریقے سے کیے گئے تھے۔ حجاج کا کہنا ہے کہ ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تربیتی کیمپ منعقد کیا گیا تھا، اس سے ہمیں بہت فائدہ ہوا اور ارکان حج کی ادائیگی بھی ہم آسانی سے انجام دے سکیں۔ حاجیوں نے ضلع حج کمیٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس مقدس جگہ پر امت مسلمہ اور ملک میں امن و امان کے لیے خصوصی دعا کی۔ ایک حجن نے کہا کہ اتنی بھیڑ کے باوجود خواتین کو حج میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور آسانی سے فرائض حج ادا کر پائے۔ اس سال اورنگ ضلع سے 400 حجاج حج کے لیے روانہ ہوئے تھے لیکن ان لوگوں کو ممبئی ایئرپورٹ سے حج کے لیے جانا پڑا لیکن اگر اورنگ آباد امبارگیشن پوائنٹ ہوتا تو ان حاجیوں کو سفر حج کے لیے اور آسانی ہو جاتی۔

یہ بھی پڑھیں: Madad e Millat Islami Bank: اورنگ آباد میں مدد ملت اسلامی بینک کا قیام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.