ETV Bharat / state

ممبئی: رہائشی عمارت کی 19ویں منزل میں لگی آگ - رہائشی عمارت کی 19ویں منزل میں لگی آگ

ساؤتھ ممبئی کی ایک کثیر منزلہ عمارت میں آگ لگنے کا ہیبت ناک واقعہ پیش آیا ہے۔ اطلاع کے مطابق اس 60 منزلہ عمارت کی 19ویں منزل پر آگ لگی ہے۔

رہائشی عمارت کی 19 ویں منزل میں لگی آگ
رہائشی عمارت کی 19 ویں منزل میں لگی آگ
author img

By

Published : Oct 22, 2021, 1:30 PM IST

Updated : Oct 22, 2021, 2:18 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے لال باغ علاقے میں واقع ایک رہائشی عمارت کی 19ویں منزل میں آگ لگنے کا معاملہ پیش آیا ہے۔

اطلاع کے مطابق ساؤتھ ممبئی کے لال باغ علاقے کے کری روڈ میں واقع ایک رہائشی عمارت ایویگین پارک بلڈنگ میں یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ آگ اتنی خطرناک ہے کہ اس نے 17ویں منزل سے 25ویں منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ دور سے ہی دھوئیں کا غبار نظر آرہا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر ڈپارٹمنٹ کی کئی گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے۔

رہائشی عمارت کی 19ویں منزل میں لگی آگ

وہیں اس حادثے سے متعلق ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں ایک شخص آگ سے بچنے کے لیے بالکونی سے لٹکتے ہوئے نظر آرہا ہے اور بعد میں وہ نیچے گر جاتا ہے۔ حالانکہ ابھی یہ واضح نہیں ہو پایا ہے کہ یہ شخص زندہ ہے یا اس کی موت ہوگئی ہے۔

Last Updated : Oct 22, 2021, 2:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.