ETV Bharat / state

پالگھر: اسپتال میں آگ لگنے سے 14 کورونا مریض ہلاک، وزیر اعلی نے جانچ کا حکم دیا - palghar fire ancident

پالگھر ضلع کے ویرار میں واقع وجے ولبھ اسپتال کے کووڈ سینٹر میں آتشزدگی کا المناک واقعہ پیش آیا ہے۔ ہسپتال کے آئی سی یو میں رات کے تقریباً 3 بجے آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کے وقت کووڈ سینٹرکے آئی سی یو میں 17 مریضوں کا علاج کیا جارہا تھا۔ ان میں سے 14 مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے اس واقعہ کی جانچ کا حکم دیا ہے۔

پالگھر: اسپتال میں آگ لگنے سے 13 کورونا مریض ہلاک، وزیر اعلی نے جانچ کا حکم دیا

author img

By

Published : Apr 23, 2021, 7:15 AM IST

Updated : Apr 23, 2021, 4:15 PM IST

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے پالگھر اسپتال میں آتشزدگی کے واقعے کی جانچ کا حکم دیا ہے۔

وزیر اعلی نے ایک بیان میں کہا کہ '' آتشزدگی کی وجہ کی مناسب جانچ ہونی چاہیے۔ انہوں انتظامیہ کو اس بات کی بھی جانچ کرنے کی ہدایت دی ہے کہ اسپتال میں فائر سیفٹی کے مناسب انتظامات تھے یا نہیں۔''

ادھو ٹھاکرے نے مریضوں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا اور آتشزدگی سے متاثرہ مریضوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

پال گھر: کووڈ سینٹر میں آتشزدگی، 13 مریض ہلاک

وزیر اعلی نے اس واقعہ کو سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے افسران سے بات کی۔ انہوں نے آگ کو مکمل طور پر بجھانے ہدایت دینے کے ساتھ کہا کہ اسپتال میں زیر علاج دیگر مریضوں کا علاج بھی متاثر نہ ہونے پائے۔

جمعہ کی صبح پالگھر ضلع کے ویرار میں ایک COVID-19 سینٹر میں بھیانک آتشزدگی سے کورونا کے کم از کم 14 مریضوں کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ وجے ولبھ اسپتال میں پیش آیا جو وسائی بلدیہ کے حدود میں واقع ہے۔

اسپتال کے سی ای او کے مطابق رات کے تقریباً 3.15 بجے اسپتال کے آئی سی یو میں آگ بھڑک اٹھی۔ اس استپال میں کل 90 مریض زیر علاج تھے لیکن آئی سی وی میں صرف 17 کورونا مریضوں کا علاج کیا جارہا تھا، ان میں سے 14 مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔ متاثرہ مریضوں کو دوسری اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی جانچ کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ ایئرکنڈیشن سسٹم میں شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔

اس سے قبل آکسیجن سپلائی بند ہونے سے ناسک کے ڈاکٹر ذاکر حسین اسپتال میں 22 مریضوں کی موت ہو گئی تھی۔ اس کے بعد ویرار میں پیش آئے اس حادثے نے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

Last Updated : Apr 23, 2021, 4:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.