ممبئی: ریاست مہاراشٹر میں ممبئی شہر کے مضافاتی علاقے گورےگاؤں میں انفینٹی آئی ٹی پارک کے پیچھے گھنے جنگلات میں منگل کی دیر رات زبردست آگ لگ گئی۔ پہاڑی کو سنجے گاندھی نیشنل پارک کا حصہ بتایا جاتا ہے۔ سنجے گاندھی نیشنل پارک کے علاقے میں بہت سے بڑے اور چھوٹے جنگلی جانور ہیں جن میں چیتے، مور، ہرن اور ہاگ کے علاوہ مختلف قسم کے کیڑے مکوڑے اور پرندے ہیں۔ Fire breaks out in Goregaon
فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں اور پانی کے دو ٹینکرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں، آگ لگنے کا واقعہ رات گیارہ بجے پیش آیا۔ آگ بجھانے کے لیے محکمہ پولیس، جنگلات اور وارڈ کے ملازمین کو موقع پر بھیجا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ یہ لیول 01 کی آگ ہے۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Fire Broke Out گریٹر نوئیڈا کے فرنیچر مارکیٹ میں بھیانک آتشزدگی، کئی دکانیں خاکستر
یو این آئی