ETV Bharat / state

تھانے کے ہسپتال میں آتشزدگی، چار مریضوں کی موت

ممبئی سے متصل تھانے میں گزشتہ رات پرائم ہسپتال میں آگ لگنے سے چار مریضوں کی موت ہو گئی۔ حادثے کے وقت ہسپتال میں 17 مریض بھرتی تھے، دیگر مریضوں کو بچا لیا گیا ہے۔

fire broke out in prime hospital thane, 4 patients died
تھانے کے ہسپتال میں آتشزدگی، چار مریضوں کی موت
author img

By

Published : Apr 28, 2021, 8:32 AM IST

مہاراشٹرا کے تھانہ میں گزشتہ رات ایک اسپتال میں لگنے آگ سے چار مریض جل کر ہلاک ہوگئے۔ یہ ہسپتال کوسا علاقے میں واقع ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اطلاع کے مطابق آگ لگنے کے واقعے کے وقت 17 مریض پرائم اسپتال میں بھرتی تھے۔ دیگر اور مریضوں کو بچا لیا گیا ہے۔

آتشزدگی کے واقعے کے بعد ممبرا۔ کلوا کے ایم ایل اے اور وزیر مملکت ہاؤسنگ ڈاکٹر جتیندر آہواڈ موقع پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس اور میونسپل کارپوریشن جلد ہی معلومات دیں گے۔

مزید پڑھیں:

دہلی: کورونا کی بدترین صورتحال، قبرستانوں میں تدفین کے لیے قطار

مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے اس واقعے پر غم کا اظہار کیا اور ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 5-5 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.