ETV Bharat / state

مالیگاؤں: جعفر نگر امدادی دواخانے میں دیر رات بھیانک آتشزدگی - etv bharat urdu

شہر مالیگاؤں کے جعفر نگر میں یادگار علی حسن امدادی دواخانے می شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ اس نے اپنے اطراف میں موجود گھروں کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔

جعفر نگر امدادی دواخانے میں دیر رات بھیانک آتشزدگی

author img

By

Published : Jun 12, 2021, 8:31 PM IST

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں ایک گنجان آبادی والے علاقے جعفر نگر میں رات قریب ساڑھے چار بجے بھیانک آتشزدگی کا معاملہ پیش آیا۔

اس حادثے سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ علاقے میں موجود ایک امدادی دواخانے میں اچانک آگ لگی جس کے سبب آس پاس کے کچھ گھروں تک آگ پھیل گئی، جس سے گھروں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔اس حادثے کی اطلاع مقامی شاہراہ پر سے گزرنے والے کچھ افراد نے وہاں کے ساکن کو دی۔

جعفر نگر امدادی دواخانے میں دیر رات بھیانک آتشزدگی
اس تعلق سے ایک مقامی خاتون نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ یہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پہلے یادگار علی حسن امدادی دواخانے میں لگ گئی۔ اس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے دواخانے کے بلکل پیچھے والے مکان کو بھی آگ نے اپنی زد میں لے لیا تھا۔

انہوں نے فائر بریگیڈ محکمے کے ملازمین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت میں کوئی بھی فون نہیں اٹھا رہا تھا۔ کچھ نوجوان نے اس علاقے کا پتہ پوچھا اور فائر بریگیڈ کے آفس جا کر انہیں اس حادثے کی اطلاع دی۔ خاتون نے کہا کہ اگر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں وقت پر پہنچ جاتی تو اتنا زیادہ نقصان نہیں ہوتا۔

اس حادثے سے متاثر محمد شمیل نے بتایا کہ وہ اور ان کے اہل خانہ مکان کے نیچے والے حصے میں سو رہے تھے۔ اچانک دیر رات شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پہلے امدادی دواخانے میں آگ لگ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس دواخانے میں پلاسٹک کی بوتلیں، انجیکشن، دوائیوں کے ڈبے وغیرہ کی وجہ سے آگ نے پورے دواخانے کو اپنی زد میں لے لیا تھا جس کی وجہ سے ان کے مکان کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔

محمد شمیل نے بتایا کہ رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے۔ واضح رہے کہ مقامی لوگوں کے عائد کردہ الزام پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے فائر بریگیڈ محکمے کے افسر سے رابطے کرنے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہیں ہوسکا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.