ETV Bharat / state

مالیگاؤں: کووڈ سینٹر میں بھیانک آتشزدگی، مریض محفوظ

مالیگاؤں و اطراف میں آتشزدگی کے بڑھتے واقعات کے پیچھے اگرچہ کئی وجوہات کارفرما ہیں لیکن فائر بریگیڈ محکمے کےافسران کا کہنا ہے کہ زیادہ تر حادثات سلنڈر میں آگ لگنے، شارٹ سرکٹ اور الیکٹرک آلات کی وجہ سے پیش آرہے۔

مالیگاؤں: کووڈ سینٹر میں بھیانک آتشزدگی، مریضوں کو بحفاظت نکالا گیا

author img

By

Published : Apr 7, 2021, 3:48 PM IST

مہاراشٹرا کے ناسک ضلع کے مالیگاؤں تعلقہ چاندوڑ میں ممبئی شاہراہ سے قریب واقع مودی کامپلیکس (کووڈ سینٹر) میں گذشتہ کل اچانک شارٹ سرکٹ کے سبب بھیانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

مالیگاؤں: کووڈ سینٹر میں بھیانک آتشزدگی، مریضوں کو بحفاظت نکالا گیا

دراصل مودی کامپلیکس کے اُپری حصّے میں کووڈ سینٹر بنایا گیا ہے۔ اسی بلڈنگ کے بیسمنٹ اور گراؤنڈ فلور پر واقع دتاتریا گائکواڑ کے مونگیری فرنیچر گودام اور ویبھؤ کانگورڈے کی ہوٹل رن وے میں شارٹ سرکٹ کے سبب اچانک آگ لگ گئی۔ جس میں کروڑوں روپے کے نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ وہیں، 22 کورونا مریضوں کو بحفاظت نکال کر دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فائر بریگیڈ محکمے کے افسر سنجے پوار نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ کل انہیں تحصیلدار کی جانب سے آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی وہ مالیگاؤں فائر بریگیڈ محکمے کے شکیل تیراک اور تین فائر مین اور 2 ڈرائیور پر مشتمل ایک ٹیم کے ساتھ چاندوڑ کے لیے روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ جائے حادثے پر پہلے سے ہی فائر بریگیڈ کی کچھ گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہی تھی۔ تب مالیگاؤں فائر بریگیڈ گاڑیوں کی فوری طور پر مدد سے آگ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: معین علی پر تسلیمہ کے متنازعہ ٹوئٹ پر جوفرا آرچرکا سخت رد عمل

اس درمیان گودام اور دکان میں رکھی ٹی وی، فرنیچر سمیت سبھی قیمتی اشیا جل کر خاک ہوگئیں۔ اس میں کروڑوں روپے کے نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.