موصولہ اطلاعات کے مطابق اسپتال میں زیر علاج 27 مریضوں کو دوسری اسپتالوں میں منتقل کیا گیا اور اسپتال کو مکمل طور پر خالی کرالیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ اسپتال میں چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دو مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ناگپور کے واڑا میں واقع اسپتال 30 بستروں کی سہولت ہے، جس میں سے 15 انتہائی نگہداشت یونٹ کے بیڈ تھے۔
ناگپور میونسپل کارپوریشن کے چیف فائر آفیسر راجندر اچکے نے میڈیا کو بتایا کہ 'اسپتال کی دوسری منزل پر واقع آئی سی یو کے اے سی یونٹ سے آگ لگی تھی۔ آگ اس منزل تک ہی محدود رہی اور مزید پھیل نہیں سکی۔'
آگ پر فی الوقت مکمل قابو پالیا گیا ہے۔ جمعہ کی نصف شب ہونے والی اس واردات سے افراتفری مچ گئی، نیز جس وقت آگ لگی اس وقت اسپتال میں محدود طبی عملہ موجود تھا۔
مزید پڑھیں:
مالیگاؤں: جونا بس اسٹینڈ میں بنیادی سہولیات کا فقدان
وزیراعظم نریندر مودی نے اس سانحہ پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ ناگپور میں مقیم اپوزیشن لیڑر دیوندف فڑنویس نے بھی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مقامی کلکٹر سے بات چیت کرکے راحتی کاموں کی تفصیلات طلب کرکے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔
یو این آئی