فائر بریگیڈ دستہ کے مطابق کچرہ پھینکنے والے میدان میں آج دوپہر ڈیڑھ بجے آگ لگی تھی حالانکہ اس میں کسی بھی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
مقامی افراد کے مطاقب آگ کی شدت بہت تیز تھی اور ہوا کی وجہ سے دیکھتے ہی دیکھتے آگ تقریباً ایک کلومیٹر دور تک پھیل گئی۔
فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف تھیں اور تقریباً تین گھنٹے کے اندر آگ پر قابو پالیا گیا۔